تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 361
حد تک اس تقدیر کا ساتھ دیا جس کا اظہار خدا تعالیٰ نے بار بار عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت مسیح موعود سے کیا۔پس اے اسلام آباد کے انصاری الی اللہ ! غلبہ دینِ حق کے لئے سعی کرو پھر خدا تعالیٰ کے مائدے مزید کثرت سے تم پر نازل ہوں گے اور دونوں جہان کی خوش بختیاں تمہارے اور تمہاری نسلوں کے ساتھ وابستہ ہو جائیں گی۔حضرت امصلح الموعود کے الفاظ میں میرا پیغام یہ ہے کہ ؎ محسر ہو ئیسر ہو تنگی ہو کہ آسائش۔ہو کچھ بھی ہو بند مگر دعوت اسلام نہ ہو کام مشکل ہے بہت منزلِ مقصود ہے دور اے میرے اہلِ وفا ئست کبھی گام نہ ہو گامزن ہو گے رہِ صدق و صفا پر گر تم کوئی مشکل نہ رہے گی جو سرانجام نہ ہو میری تو حق میں تمہارے یہ دعا ہے پیارو سر پہ اللہ کا سایہ رہے ناکام نہ ہو اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو، اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو، اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اس دنیا میں بھی سرخرور ہو اور آخرت میں بھی سرخرور ہو۔آمین والسلام خاکسار محدود شوری ۱۹۹۰ء مرزا طاہر احمد محمد و دشوری گیسٹ ہاؤس تحریک جدید میں ۱۴ دسمبر ۱۹۹۰ء کو منعقد ہوئی۔اس اجلاس کی کل حاضری ایک سو چوراسی رہی۔ان میں اراکین خصوصی ۱/۴ ممبران عامله ۱۲/۱۵، ناظمین اضلاع ۷۵/ ۳۵ ، زعماء اعلی ۳۰/۳۷ ممبران مجلس ربو ۵۹۰/ ۴۷ اور زعماء بیرون ربوہ ۵۶/۱۵۴ تھے۔اس شوری کی مختصر کا رروائی پیش ہے جو مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی کے نوٹس سے مرتب کی گئی ہے۔صبح ۳۵: ۹ پر مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کی تلاوت سے آغاز ہوا جس کے بعد صدر محترم نے عہد دُہرایا اور مختصر خطاب کیا۔پھر ایجنڈا کی تجویز نمبرا پیش ہوئی جو اجلاس عاملہ قیام نماز اور نماز با جماعت کے بارہ میں قیادت تربیت نے بھجوائی تھی۔( اصل الفاظ تجاویز شوری میں ملاحظہ فرمائیں) نو بجکر پچاس منٹ پر اس تجویز پر بحث کا آغاز ہوا۔بحث میں مکرم مولوی محمد صدیق صاحب زعیم اعلیٰ ربوه ، مکرم ماسٹر شمس الدین صاحب ناظم ضلع وہاڑی اور مکرم چوہدری مبارک احمد صاحب راولپنڈی نے حصہ لیا۔مکرم محمد اسلم صابر صاحب قائد تربیت نے حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے ارشادات در بارہ نماز با جماعت اور اجلاس عاملہ پڑھ کر سنائے۔حضرت مرزا عبدالحق صاحب اور صدر محترم نے بھی اظہار خیال کیا۔