تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 333 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 333

۳۳۳ اس کے بعد مکرم ملک محمد عبداللہ صاحب نے دعوت الی اللہ اور اس کے ذرائع بیان کرتے ہوئے سیدنا حضرت مسیح موعود اور خلفائے جماعت کے ارشادات کی رو سے اہمیت بیان کی۔اس کے بعد مکرم صو بیدار صلاح الدین صاحب نے مجالس کا جائزہ پیش کیا اور اس کی روشنی میں داعیان الی اللہ اور زیر دعوت کی تعداد میں اضافہ کی طرف توجہ دلائی اور مساعی کی رپورٹ کی باقاعدہ بھیجنے کی تلقین کی۔آخر پر مکرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب وڑائچ ناظم ضلع نے حاضری نماز میں اضافہ تعلیم القرآن اور مرکزی امتحانات کے علاوہ بعض دیگر امور کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس میں عاملہ کے ممبران نے شرکت کی۔تاریخ: ۱۲ تا ۱۴ اکتوبر ۱۹۸۹ء مقام: اسلام آباد مرکزی نمائندگان : مکرم عبد الرشید صاحب غنی قائد مال، مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمد بیت مختصر رپورٹ: مرکزی نمائندگان نے ضلعی سالانہ اجتماع میں شرکت کی۔تاریخ : ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۹ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اشرف صاحب ناصر مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : مرکزی نمائندہ نے ضلعی اجتماع میں شرکت کی۔تاریخ : ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۹ء مقام: بشیر آباد ضلع حیدر آباد مقام : پتو کی ضلع قصور مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا صفی الرحمن صاحب خورشید مربی سلسله مختصر رپورٹ: اجلاس عاملہ: مورخہ ۱۳ اکتوبر دو پہر ساڑھے گیارہ بجے اجلاس عاملہ مرکزی نمائندہ کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں مرکزی نمائندہ نے مساعی کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔حاضری تیرہ رہی۔خطبہ جمعہ: مرکزی نما ئند نے خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔بزم ارشاد: جمعہ کے بعد بزم ارشاد کا اجلاس ہوا۔داعیان کو مرکزی نمائندہ نے ہدایات دیں اور کمیٹی دعوت الی اللہ کی تشکیل کی طرف توجہ دلائی۔حاضری تمہیں رہی۔اس کے بعد بعض کمزور انصار سے ملاقات بھی کی گئی۔جلسه سيرة النبي: بعد نماز مغرب وعشاء جلسہ سیرۃ النبی ہوا جس میں مرکزی نمائندہ نے سیرۃ النبی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق رسول کے موضوع پر خطاب کیا۔تاریخ : ۱۰ اکتوبر ۱۹۸۹ء مقام : گھسیٹ پورہ ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان: مکرم عبدالرشید صاحب غنی قائد مال، مکرم مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر نائب قائد اصلاح وارشاد، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید ررپورٹ اجلاس زعماء مجلس انصار اللہ کے تحت بعد نماز عصر اجلاس زعماء حلقہ ہوا جس میں مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے شعبہ اصلاح وارشاد اور تربیت کے اہم امور کی طرف توجہ دلائی اور کامیاب داعی الی اللہ بننے کے اصول بتائے۔اس کے بعد مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے تحریک جدید اور وقف جدید کی مالی تحاریک میں انصار کو