تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 332 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 332

صاحب شاہد نے مقامی احباب کے سوالوں کے جواب دیئے۔اس پروگرام میں ایک غیر از جماعت معزز مہمان سمیت کل پندرہ افراد نے شرکت کی۔نماز تهجد و درس قرآن : مورخہ ۶ اکتوبر کو مرکزی نمائندہ نے باجماعت نماز تہجد پڑھائی۔نماز فجر کے بعد آپ نے سورۃ جمعہ کا درس دیا اس کے بعد مقامی مربیان نے درس حدیث نبوی اور درس ملفوظات حضرت مسیح موعود دیا۔اس کے بعد مختصر مجلس سوال و جواب ہوئی۔ان ہر دو پروگراموں میں کل حاضری پندرہ رہی۔سالانہ اجتماع پر پابندی: حکومت کے دفعہ ۱۴۴ کے نفاذ کی وجہ سے جماعت احمدیہ کے سالانہ جلسہ اور اجتماع پر پابندی لگا دی گئی جس کی وجہ سے ضلع پھر سے آمدہ نمائندگان نے واپسی اختیار کی۔تاہم احتیاط کے ساتھ تربیتی پروگرام سرانجام دیئے گئے۔نماز جمعہ: خطبہ جمعہ میں مرکزی نمائندہ نے تعلق باللہ پیدا کرنے کے لئے نماز با جماعت اور ان ایام میں درود شریف پڑھنے اور سیرۃ النبی کے جلسے کرنے نیز رشتہ داروں اور عزیزوں کو دعوت الی اللہ کرنے کی تلقین کی۔جمعہ کے دوران کل حاضری اکیالیس رہی۔تاریخ : ۶ اکتوبر ۱۹۸۹ء مقام: چک نمبر 327 ایچ آرمراد ضلع بہاولنگر مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب صابر، مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : نماز تہجد و درس قرآن : وفد پانچ اکتو بر ساڑھے دس بجے قبل دو پہر ربوہ سے روانہ ہو کر رات آٹھ بجے چک 327 بہاولنگر پہنچا۔۶ اکتو بر صبح نماز تہجد با جماعت ادا کی گئی۔اس دوران حاضری دس رہی۔نماز فجر اور اس کے بعد درس قرآن دیا۔اس دوران حاضری چالیس رہی۔اجلاس زعماء ضلع اسی روز صبح گیارہ بجے اجلاس زعماء ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے مجالس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔خصوصاً احباب جماعت کو تربیت اولاد اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے آپس میں محبت اور اخوت سے رہنے کی تلقین کی اور دعوت الی اللہ کی اہمیت بیان کی نیز بزم ارشاد کے قیام پر زور دیا۔اس کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے سیرۃ النبی کے حوالے سے خطاب فرمایا۔بسوں کی ہڑتال کے باعث صرف دس مجالس کے نمائندے شامل ہوئے۔کل حاضری پچاس رہی۔نماز جمعہ خطبہ جمعہ مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے تربیتی امور پر دیا نیز دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری پچاس رہی۔تاریخ : ۷ اکتوبر ۱۹۸۹ء مقام: سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم صو بیدار چوہدری صلاح الدین صاحب، مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب فاضل مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ ضلع بضاعی عاملہ کا اجلاس مورخہ ۶ اکتوبر کی صبح دس بجے سرگودھا میں شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز میں مکرم قریشی محمود الحسن صاحب قائمقام امیر صاحب ضلع نے عاملہ کو بعض اہم امور مثلاً کمز ور احمد یوں سے رابطہ، نماز اور چندوں میں با قاعدہ کرنے اور اُن کی تربیت کی طرف توجہ دلائی۔