تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 269 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 269

۲۶۹ تاریخ : ۱۹ جون ۱۹۸۸ء مقام: میرپور ماتھیلو مختصر رپورٹ : اجلاس عام میر پور ماتھیلو : بعد از نماز مغرب و عشاء مرکز نماز کوارٹر مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب میں اجلاس عام ہوا۔حاضری انصار دو، خدام چارا ور اطفال چار کل تعداد دس تھی۔حضور کے خطبات کا خلاصہ سنایا گیا۔نمازوں اور دعاؤں پر زور دینے کی تلقین کی۔بچوں کی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ : ۲۱ جون ۱۹۸۸ء مقام: لاڑکانہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام لاڑکانہ شہر: بعد نماز مغرب کوٹھی بیت الحمد میں اجلاس عام منعقد ہوا۔حلقہ لطیف کے انصار حاضر اور شہر کے غیر حاضر تھے۔چند خدام اور اطفال بھی موجود تھے۔کل حاضری پندرہ تھی۔تاریخ: ۲۲ جون ۱۹۸۸ء مقام: انورآباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام انور آباد : نماز ظہر و عصر جمع کی گئی۔بعد اس کے اجلاس ہوا حاضری تمہیں کے قریب تھی۔اور ۱۰ جون کے خطبات کا خلاصہ بیان کیا گیا۔نمازوں کی پابندی، دعاؤں ، مطالعہ کتب اور چندوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی گئی۔مکرم مولوی محمد انور صاحب صدر جماعت کی خواہش پر بعد نماز عشاء مستورات سے خطاب کیا گیا۔تاریخ : ۲۳ جون ۱۹۸۸ء مقام: جیکب آباد ررپورٹ : اجلاس عام جیکب آباد: بعد نماز عصر اجلاس عام منعقد ہوا۔۳ اور ۱۰ جون کے خطبات کا خلاصہ بیان کیا گیا۔نمازوں کی پابندی ، دعاؤں اور مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی گئی۔۲۴ جون ۱۹۸۸ء کو مرکز کا پیغام بذریعہ ٹیلی فون موصول ہونے پر مکرم محمد اسلم صاحب صاحب نے ربوہ کے لئے روانگی اختیار کی۔۲- مکرم منور ثیم خالد صاحب قائد تعلیم و مکرم پر و فیسر محمد سلطان اکبر صاحب تاریخ: ۱۷ جون ۱۹۸۸ء مقام: خیر پور مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز جمعہ اجلاس عام ہو ا کل حاضری آٹھ تھی۔مختلف تربیتی موضوعات پر پچاس منٹ تک مرکزی نمائندگان نے خطاب کیا اور اجون کا خطبہ سنایا گیا۔تاریخ: ۱۷ جون ۱۹۸۸ء مقام : گوٹھ چیمہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا اور تعارف کرایا گیا۔حاضری میں تھی۔با قاعدہ تفصیلی اجلاس بعد نماز عشاء منعقد ہوا۔اجلاس کے بعد رات دس سے گیارہ بجے تک کیسٹ خطبہ مباہلہ سنائی گئی۔تاریخ: ۱۸ جون ۱۹۸۸ء مقام : گوٹھ سلطان علی صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز عصرا جلاس عام ہوا۔حاضری اجلاس ہوا تھی۔تاریخ: ۱۸ جون ۱۹۸۸ء مقام : گوٹھ جلال الدین