تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 268 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 268

۲۶۸ میں با قاعدگی ، مساجد کو آباد کرنا ، قرآن کریم کی تلاوت کی آواز روزانہ صبح ہر احمدی گھرانہ سے سنائی دے، کتب حضرت مسیح موعود کا باقاعدہ مطالعہ کرنا، کتب کے درس کا اہتمام کرنا، دعوت الی اللہ کے فریضہ کو موقع محل کے مطابق ادا کرنا، مرکزی اجتماعات اور جلسہ سالانہ کے مقررہ ایام میں مرکز پہنچ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کا وارث بننے کی کوشش کریں، حضور کی صحت و سلامتی کے لئے دعائیں کرنا ، مباہلہ کے چینج کے شاندار نتائج کے لئے خدا تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں کرنا وغیرہ امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔ان اجلا سات میں اطفال و خدام کے سوالات کے جوابات دینے کا موقع بھی ملتا رہا اور حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی دیئے گئے۔بڑی مجالس کے اجلاسات میں حضور پر نور کے خطبات مباہلہ کے خلاصے بھی پڑھ کر سنائے جاتے رہے۔ان دورہ جات کی تفصیل الگ الگ ریکارڈ کی جاتی ہے۔۱- مکرم پر و فیسر محمد اسلم صابر صاحب تاریخ: ۱۷ جون ۱۹۸۸ء مقام سکھر سیمنٹ فیکٹری، گوٹھ عنایت اللہ، گدو بیراج مختصر رپورٹ : نماز جمعہ و جائزہ سکھر: ۱۷ جون ۱۹۸۸ء کو مرکزی نمائندہ نے سکھر میں نماز جمعہ پڑھائی۔کل حاضری پینتیس تھی جس میں کراچی سے آمد خادم بھی شامل تھے۔۳ جون اور ۱۰ جون کے خطبات حضور انور کی روشنی میں فرائض کی طرف توجہ دلائی۔بعد ازاں انصار کا جائزہ اجلاس بلایا گیا۔مختصر رپورٹ : اجلاس عام سیمنٹ فیکٹری مکرم زعیم صاحب کے گھر پر تین بجے اجلاس بلایا گیا۔حاضری انصار چار رہی۔اور ۱۰ جون کے خطبات کا خلاصہ سنایا گیا۔ان امور کے بارہ میں خصوصی دعاؤں کی تلقین کی گئی۔نمازوں کی پابندی اور اخلاق حسنہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔مختصر رپورٹ : اجلاس عام گوٹھ عنایت اللہ : ساڑھے بارہ بجے گوٹھ عنایت اللہ میں اجلاس عام ہوا۔حاضری انصار تین ، خدام پانچ ، اطفال چھ کل چودہ رہی۔خطبات کا خلاصہ بیان کیا گیا۔زیر تعمیر البیت کے مینار بنانے پر معاندین نے شکایت کر دی جس پر انتظامیہ نے جماعت کے عہدیداران کو بلایا۔ایک سندھی بھائی نے انتظامیہ کو بتایا کہ یہ گوٹھ ایک احمدی کی ہے۔یہ اس کے مسلمان مزارعین ہیں۔اس طرح بفضلہ تعالیٰ مخالفین نا کام ہوئے۔ررپورٹ : اجلاس عام گردو بیراج: ۴ بجے سہ پہر مکرم مبارک احمد صاحب زعیم مجلس کے گھر پر اجلاس بلایا گیا۔تعارف کے بعد خطبات کا خلاصہ بیان کیا گیا۔مختصر رپورٹ : اجلاس عام ایکسن فیکٹری : نماز مغرب و عشاء جمع کی گئیں۔پانچ انصار اور دو اطفال شریک اجلاس ہوئے۔حضور کے خطبات کا خلاصہ بیان کیا گیا۔اطفال کے لئے تربیتی کلاس جاری کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔کتب سلسلہ کے مطالعہ اور امتحانات میں شرکت کی تلقین کی گئی۔