تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 267
۲۶۷ نماز جمعہ: اجلاس کے بعد نماز جمعہ پڑھی گئی۔خطبہ مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے جہاد بالقرآن اور مالی قربانی کے موضوع پر دیا۔حاضری تین سو پچاس رہی۔اجلاس عاملہ: بعد نماز جمعہ اجلاس عاملہ منعقد ہوا جس میں مکرم ناظم صاحب ضلع مکرم زعیم اعلیٰ صاحب سیالکوٹ شرقی اور دو نائبین شریک ہوئے۔عہدیداران کو مجالس کے دوروں اور زعیم اعلیٰ سیالکوٹ غربی کے انتخاب کی طرف توجہ دلائی۔سلائیڈز لیکچر: بعد نماز مغرب و عشاء بیت الذکر پورن نگر میں سلائیڈ ز لیکچر کا انعقاد ہوا۔لیکچر مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کے موضوع پر دیا۔خدام ، اطفال اور انصار کی کل حاضری ستر رہی۔نماز تہجد و درس: مجلس انصار اللہ کے تحت نماز تہجد باجماعت کا اہتمام کیا گیا جو مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے پڑھائی۔اس کے بعد درس دیا جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق کار کے مطابق عہد یداران کو مشورہ کے ساتھ کام کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری بارہ رہی۔تاریخ : ۲۷ جون ۱۹۸۸ء مقام : چک ۳۷ جنوبی ضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان : ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عام نماز مغرب و عشاء کے بعد ایک اجلاس عام ہوا۔حاضری انصار و خدام ا ، اطفال ، لجنات یا کل حاضری ہی تھی۔اجلاس میں تربیتی امور پر سوال و جواب کے رنگ میں نمازوں، تلاوت قرآن کریم ، تربیت اولا د تحریک جدید کا پس منظر، اس کی اہمیت اور چندوں میں اضافہ اور وصولی کو بہتر بنانے کے بارہ میں توجہ دلائی گئی۔بعض امور کے بارہ میں انفرادی وعدے لئے گئے۔دوره مجالس سندھ۔۱۷ارجون ۱۹۸۸ء تا یکم جولائی ۱۹۸۸ء مقام : روہڑی سندھ مرکزی نمائندگان: کرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تجنید ، مکرم منور یم صاحب خالد قائد تعلیم ،مکرم پروفیسر سلطان اکبر صاحب مرکزی نمائنده مختصر رپورٹ : آمد روہڑی : ۱۷ جون ۱۹۸۸ء کو مرکزی وفد کے اراکین ربوہ سے روہڑی پہنچے جہاں سے دو حصوں میں تقسیم ہو کر مکرم محمد اسلم صاحب صابر بالائی سندھ اور مکرم منور شمیم صاحب خالد اور مکرم محمد سلطان اکبر صاحب زیریں سندھ کے لئے خیر پور روانہ ہو گئے۔اجلاسات عام میں انصار، خدام اور اطفال کو مرکز کے ساتھ وابستگی ، مرکزی پروگراموں سے شعوری آگاہی اور اس حوالہ سے ہر احمدی کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔خلافت کی اہمیت ، خلیفہ وقت کے ساتھ دعائیہ خطوط کے ذریعہ ذاتی تعلق بچوں کو دعائیہ خطوط حضور کی خدمت میں لکھنے کی عادت ، نماز با جماعت