تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 266
۲۶۶ تاریخ : ۱۴ جون ۱۹۸۸ء مقام سمن آبا دلا ہور رپورٹ: اجلاس عاملہ: مجلس انصار اللہ کے تحت بعد نماز مغرب اجلاس عاملہ منعقد ہوا جس میں عہد یداران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور جن شعبہ جات میں کمزوری پائی گئی۔ان کی طرف خصوصی توجہ دلائی گئی نیز اجلاسات عام اور عاملہ با قاعدگی سے کروانے کی طرف خاص توجہ دلائی گئی۔بعد میں جمعہ کے روز کتب کا اسٹال لگانے کا معاملہ طے کیا گیا۔عاملہ کی حاضری آ رہی۔اجلاس عام : اجلاس عاملہ کے بعد مجلس انصار اللہ کے تحت اجلاس عام منعقد ہوا۔احباب جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے تربیتی امور مثلاً نماز با جماعت نماز جمعہ، حضور کے خطبات کی کیسٹیں سننے اور نئی نسل کی تربیت کی طرف توجہ دلائی۔اس کے علاوہ شعبہ اصلاح وارشاد اور تحریک جدید کی اہمیت بھی بیان کی۔حاضری انصار پچیس ، خدام پندرہ ، اطفال چھ کل حاضری چھیالیس رہی۔تاریخ : ۲۴ جون ۱۹۸۸ء مقام: شیخو پوره مرکزی نمائندگان : مکرم صوفی محمد اسحق صاحب استاد جامعہ احمدیہ ، مکرم حافظ عبدالمنان صاحب کوثر مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء : ۲۴ جون کو شیخو پورہ شہر میں اجلاس زعماء مجالس ضلع شیخو پورہ منعقد ہوا۔مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے تربیتی امور کے متعلق مختلف اقتباسات پڑھ کر سنائے۔اس کے بعد عہد یداران کو نظام جماعت کی پابندی کرنے ، پروگرام داعی الی اللہ کو جاری کرنے ، بجٹ کو سو فیصد وصول کرنے ، کلاس داعی الی اللہ منعقد کرنے ، مرکزی خطوط کے بر وقت جواب بھجوانے تقسیم کیسٹ کو فروغ دینے اور خدمت خلق کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس میں چھتیں مجالس کی نمائندگی ہوئی۔تاریخ : ۲۴، ۲۵ جون ۱۹۸۸ء مقام: سیالکوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس ، مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد، مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: صبح ساڑھے دس بجے زعماء مجالس ضلع کا اجلاس منعقد ہوا۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے شعبہ عمومی کے تحت مجلس عاملہ مکمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اس کے علاوہ شعبہ تربیت کے تحت وقت کی قربانی کے سلسلہ میں حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے اقتباسات پڑھ کر سنائے گئے۔مجالس عاملہ کی تشکیل اور مجلس کے کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے دعوت الی اللہ کے کام کا جائزہ لیا اور دعوت الی اللہ بذریعہ کیسٹ سنانے تقسیم لٹریچر، انعقاد جلسہ جات سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، خطوط اور دعا کے طریق کار کی وضاحت کی۔اس کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ، شعبہ تربیت، شعبہ عمومی اور شعبہ مال کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس میں ننانوے زعماء ونمائندگان مجالس نے شرکت کی۔