تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 265
۲۶۵ دورہ لاہور مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید نے ضلع لاہور میں اجلاسات عام اور اجلاس مجالس عاملہ منعقد کرائے۔یہ دورہ ۱۲ جون ۱۹۸۸ء سے ۱۴؍جون ۱۹۸۸ء تک جاری رہا۔تاریخ : ۱۲ جون ۱۹۸۸ء مقام: دارالذکر لاہور مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ: بعد نماز مغرب اجلاس عاملہ منعقد ہوا جس میں مرکزی نمائندہ نے تربیت، اصلاح وارشاد، ایثار تحریک جدید اور وقف جدید کے کام کا جائزہ لیا اور ان کے شعبہ جات میں کام کو بڑھانے کی طرف توجہ دلائی نیز ممبران عاملہ کو حلقہ جات کے دورے کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری آ رہی۔اجلاس عام : بعد نماز عشاء اجلاس عام منعقد ہوا جس میں مرکزی نمائندہ نے احباب جماعت کو تربیتی امور خصوصاً نماز جمعہ، نماز با جماعت حضور انور کے خطبات کی کیسٹیں سننے اور نئی نسل کی تربیت اور اصلاح وارشاد کے کام کو تیز کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری انصار باؤن ، خدام تئیس ، اطفال اٹھائیس سمیت ایک سو تین رہی۔تاریخ : ۱۳ جون ۱۹۸۸ء مقام: دارالذکر لاہور مختصر رپورٹ : اجلاس ضلعی مجلس عاملہ: مورخہ ۱۳ جون کو بعد نماز عصر ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی نمائندہ نے تمام ممبران عاملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہم امور کی طرف توجہ دلائی۔حاضری رہی۔تاریخ : ۱۴ جون ۱۹۸۸ء مقام: مغلپورہ لاہور رپورٹ : اجلاس عاملہ : بعد نماز عصر اجلاس عاملہ ہوا جس میں مرکزی نمائندہ نے عہدیداران کو شعبہ تربیت، اصلاح وارشاد، تحریک جدید اور وقف جدید کے کام کا جائزہ لے کر کمزوریوں کی طرف توجہ دلائی۔نیز عہدیداران کو اپنے اپنے حلقہ جات کے دورے کرنے اور اجلاسات عام اور اجلاسات عاملہ با قاعدگی کے ساتھ منعقد کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ہی رہی۔اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا۔احباب جماعت کو تربیتی امور مثلاً نماز جمعہ نماز با جماعت اور حضور کے خطبات کی کیسٹیں اور نئی نسل کی تربیت اور تحریک جدید کے وعدہ جات کی طرف توجہ دلائی۔اس اجلاس میں انصار چھیالیس ، خدام ستائیں ، اطفال آٹھ سمیت اکیاسی رہی۔حاضری میں کمی کی وجہ تیز آندھی اور طوفان تھا۔تاریخ : ۱۴ جون ۱۹۸۸ء مقام : اسلامیہ پارک لاہور پورٹ: اجلاس عاملہ: مجلس انصار اللہ کے تحت نماز عصر کے بعد اجلاس عاملہ منعقد ہوا۔جس میں مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے عہدیداران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبہ تربیت، اصلاح وارشاد، ایثار، تحریک جدید اور وقف جدید کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔ممبران عاملہ کو حلقہ جات کے دورہ جات کے دورے کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی۔نیز جمعہ کے روز کتب کے اسٹال لگانے کا معاملہ بھی طے کیا گیا۔ممبران عاملہ کی حاضری ستا رہی۔