تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 231 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 231

۲۳۱ مرکزی نمائندگان: مکرم صوفی محمد اسحق صاحب، مکرم مولا نا فضل الہی صاحب بشیر استاد جامعه مختصر رپورٹ : مجلس شوگر ملز کے تحت تربیتی پروگرام جمعہ تا عصر منعقد کیا گیا۔جس کے تحت مرکزی نمائندہ مکرم فضل الہی صاحب بشیر نے خطبہ جمعہ دیا۔اس کے بعد مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔بعد نماز جمعہ انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کا مشتر کہ دعوت الی اللہ کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں دعوت الی اللہ کی ٹیمیں مرتب کی گئیں۔اجلاس میں کل تعداد اٹھا ئیں۔انصار داعی الی اللہ سات ، خدام داعی الی اللہ پانچ شریک ہوئے۔تاریخ: ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء مقام تخت ہزارہ ضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان: مکرم صوفی محمد الحق صاحب استاد جامعہ، مکرم مولانافضل الہی صاحب بشیر مختصر رپورٹ: بعد نماز مغرب و عشاء مجلس انصاراللہ تخت ہزارہ ضلع سرگودھا کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔جس میں مرکزی نمائندگان نے مختلف تربیتی امور پر احباب کو توجہ دلائی۔اجلاس میں حاضری مستورات پندرہ ، اطفال بائیس، خدام سوله، انصا رسولہ رہی۔کل حاضری ۶۹ رہی۔تاریخ : ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء مقام : بھابڑہ ضلع کوٹلی آزادکشمیر مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب مختصر رپورٹ : مجالس انصار اللہ ضلع کوٹلی کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔مرکزی نمائندہ مکرم عبدالوہاب صاحب نے دیگر تربیتی امور کے علاوہ دعوت الی اللہ کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ضلع کی سات مجالس میں سے چھ مجالس کی نمائندگی ہوئی۔جبکہ کل حاضری ساتھ رہی۔۵ دسمبر کو جماعت احمدیہ کوٹلی کے تحت سیرۃ النبی کا جلسہ ہوا۔مرکزی نمائندہ نے سیرت طیبہ کے موضوع پر تقریر فرمائی۔اجلاس میں کل حاضری ستر رہی۔تاریخ: ۶ دسمبر ۱۹۸۷ء مقام : ڈھونیکے ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم مولانامحمد اسماعیل صاحب منیر، مکرم مولانا محمد صدیق صاحب شاہد نگلی مختصر رپورٹ : مجلس انصار اللہ ڈھو نیکے نے اجلاس منعقد کیا جس میں مرکزی نمائندگان نے سیرۃ النبی اور جماعت احمدیہ کے قیام کے اغراض و مقاصد اور صداقت پر روشنی ڈالی۔احمدی احباب کے علاوہ بائیں زیر دعوت اصحاب نے بھی شرکت کی۔مقام : ادرحمه ضلع سرگودھا تاریخ: 9 دسمبر ۱۹۸۷ء مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید، مکرم کیپٹن شمیم خالد صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : مجلس انصار اللہ ا درحمہ اور تخت ہزارہ کا مشترکہ اجلاس ادرحمہ میں منعقد ہوا۔مرکزی نمائندگان نے تحریک جدید اور دعوت الی اللہ کی ضرورت واہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ صدر محترم نے شرائط بیعت کی اہمیت اور