تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 230
۲۳۰ مختصر رپورٹ : مجالس انصار اللہ ضلعی اجتماع منعقد ہوا۔تاریخ: ۳۰ اکتوبر ۱۹۸۷ء مقام: شیخو پوره مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا قائد تر بیت، مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب مختصر رپورٹ : مجالس انصار اللہ شیخو پورہ کا ضلعی اجتماع منعقد ہوا۔تاریخ: ۲۰ نومبر ۱۹۸۷ء مقام: دارالذکر لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد، مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز قائد وقف جدید ، مکرم ملک منو را حمد صاحب جدید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : مجالس انصار اللہ ضلع لاہور کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔تاریخ: ۲۷ نومبر ۱۹۸۷ء مقام گوجرانوالہ مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : ۲۷ نومبر کو مجلس انصار اللہ گوجرانوالہ کے تحت تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔خطبہ جمعہ میں مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات کی روشنی میں دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔دوران جمعہ حاضری سورہی۔بعد نماز جمعہ دعوت الی اللہ کے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں دعوت الی اللہ سے متعلق اگلے ماہ کا پروگرام مرتب کیا گیا۔اجلاس میں دعوت الی اللہ کمیٹی کے اٹھارہ دوست شریک ہوئے۔تاریخ : ۳ تا ۶ دسمبر ۱۹۸۷ء مقام : کوئٹہ مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مختصر رپورٹ : کوئٹہ شہر کے مختلف حلقہ جات میں جا کر تعلیم و تربیت اور دعوت الی اللہ کے متعلق تقاریر کیں جبکہ خطبہ جمعہ میں تربیت اولا د اور تحریک جدید کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اس دوران حاضری تقریباً سو رہی۔بعد نماز جمعہ مجلس سوال و جواب منعقد کی گئی۔احباب کو مسجد سیل ہونے کی وجہ سے اس کے حصول کے لئے خصوصی دعاؤں کی طرف توجہ دلائی گئی بعد ازاں اسیرانِ راہ مولا کے ساتھ جا کر ملاقات بھی کی۔تاریخ : ۶ تا ۱۱ دسمبر ۱۹۸۷ء مقام کراچی مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مختصر رپورٹ : کراچی شہر کے مختلف حلقہ جات میں جا کر تربیت اولا دہ تعلیم و تربیت ، دعوت الی اللہ تحریک جدید کے موضوعات پر تقاریر کیں۔نیز چندہ ہسپتال نگر پارکر کی طرف احباب کو توجہ دلائی گئی۔ان حلقہ جات میں بعد اجلاس مجلس سوال و جواب بھی منعقد کی گئیں۔جمعہ کے روز احمد یہ ہال میں خطبہ دیا گیا جس میں تحریک جدید اور دعوت الی اللہ کی اہمیت بیان کی گئی۔اس کے بعد جلسہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہوا جس میں حاضری پانچ سورہی۔تاریخ : ۴ دسمبر ۱۹۸۷ء مقام : شاہ تاج شوگر ملز منڈی بہاؤالدین ضلع گجرات