تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 208
۲۰۸ میں حاضرین کو مختلف امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔گیسٹ ہاؤس کے لئے وعدہ جات کی تحریک کی گئی۔ضلع سرگودھا کی سولہ مجالس کے نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس کی کل حاضری پچپن تھی۔تاریخ : ۲۲ ستمبر ۱۹۸۶ء مقام : شیخو پوره، فاروق آباد مرکزی نمائندگان: مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر سررپورٹ: نماز مغرب کے بعد شیخو پورہ میں اجلاس عام منعقد ہوا۔جس میں کل حاضری چھہتر تھی۔اجلاس میں خدمت دین کی فضیلت اور اس کی برکات کے موضوع پر خطاب کیا گیا۔کتب سلسلہ کے مطالعہ ، خدمت خلق اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی گئی تحریک جدید کے تحت ہونے والے بیرون ملک کاموں کی مختصر تفصیل بیان کی گئی۔وسعت پذیر کاموں کو بیان کر کے بتایا گیا کہ اس بڑھتے ہوئے کام کا تقاضا ہے کہ قربانیوں کو بھی ہر آن بڑھایا جائے۔تاریخ: ۲۶،۲۵ستمبر ۱۹۸۶ء مقام بضلع سیالکوٹ ، گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسماعیل صاحب، منیر، مکرم منیر الدین احمد صاحب، مکرم محمد سلیم جاوید صاحب مختصرر سر رپورٹ : مورخه ۲۵ ستمبر ۱۹۸۶ء کو زعماء مجالس ضلع سیالکوٹ کا اجلاس مکرم ناظم صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔حاضرین کو حضور کے ارشادات کی روشنی میں دعوت الی اللہ کی اہمیت بتائی گئی۔نصف گھنٹہ کی مجلس سوال و جواب بھی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔مورخه ۲۶ ر ستمبر ۱۹۸۶ء کو گوجرانوالہ میں ناظم صاحب ضلع اور گوجرانوالہ شرقی، غربی دونوں مجالس کے زعماء اعلیٰ سے ملاقات کی گئی۔چک چٹھہ میں سات زعماء اور نگران حلقہ حافظ آباد کا اجلاس ہوا۔حاضرین کو مولانا منیر الدین صاحب نے چار شعبوں تجنید ، عمومی، تربیت اور مال کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔گجراتی زبان میں ترجمہ قرآن کریم ١٩٨٧ء صد سالہ احمد یہ جو بلی ۱۹۸۹ء کی مبارک، یادگار اور پر مسرت تقریب کو شایانِ شان طریق پر منانے کے لئے جلسہ سالانہ انگلستان ۱۹۸۷ ء کے موقع پر سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے دُنیا کی سو زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کرنے کا اعلان فرمایا۔حضور رحمہ اللہ نے ترجمہ قرآن کا خرچ اُٹھانے کی تحریک کے سلسلہ میں ان لوگوں کے اسماء بتائے جنہوں نے اس تحریک پر لبیک کہا پھر حضور نے بیان فرمایا کہ ایک ترجمہ کروانے اور اسے شائع کروانے کے لئے پچیس سے پینتیس ہزار پاؤنڈ درکار ہوتے ہیں۔اس کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا : مندرجہ ذیل زبانوں کے لئے ابھی تک کوئی وعدہ موصول نہیں ہوا۔اگر کوئی