تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 207 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 207

۲۰۷ کیٹیں سنوائے گئے۔پروگرام ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔تاریخ : ۲٬۱۱ استمبر ۱۹۸۶ء مقام : ماڈل ٹاؤن لاہور مقام بھیکے نوادے،حلقہ نارووال ضلع سیالکوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ مرکز یہ مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب مختصر رپورٹ : مجلس ماڈل ٹاؤن کا ۱۱ ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء کو بھر پور دو روزہ اجتماع ہوا۔اجتماع بفضل تعالیٰ انتہائی کامیاب ٹھہرا۔شمولیت کرنے والوں کو حضور کی کتب سے بھر پور فائدہ اٹھانے ، امام وقت کے ساتھ بذریعہ خطوط اپنے روحانی رابطے کو مضبوط رکھنے اور حضور کے خطبات کی کیسٹیں سننےسنوانے کے انتظام کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، تحریک جدید کی ضرورت، اس کے کارنامے اور اس کے اجراء کا پس منظر تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا۔مجالس سے تقریباً پندرہ ہزار روپے چندہ وصول کیا گیا۔تاریخ : ۲ استمبر ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صابر صاحب، مکرم سید طاہر محمودشاہ صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ: قبل از نماز جمعہ مجالس کی میٹنگ ہوئی جس میں مجالس کا جائزہ لیا گیا بعد ازاں مکرم سید طاہر محمود صاحب نے تربیتی تقریر کی۔جمعہ کی نماز مکرم محمد اسلم صابر صاحب نے پڑھائی۔جس میں مجالس کی نمائندگی رہی۔کل حاضری اڑتیں تھی۔خطبہ جمعہ میں صبر واستقامت، نماز باجماعت ، لیسٹس ، حضور کی خدمت میں خطوط لکھنے، تعلیم القرآن، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریک جدید دفتر چہارم ، گیسٹ ہاؤس کے لئے وعدہ جات ، ہفتہ میں ایک روزہ با جماعت نماز تہجد کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ: ۱۸ تا ۲۲ ستمبر ۱۹۸۶ء مقام: حیدرآباد، تھر پارکر ، کراچی مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صابر صاحب، مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا ررپورٹ : مورخه ۱۸ ستمبر ۱۹۸۶ء کو بعد نماز عصر ناظمین اضلاع صوبہ سندھ کا اجلاس حیدر آباد میں منعقد کیا گیا۔مورخہ ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء کو نصرت آباد ضلع تھر پارکر میں نماز جمعہ پڑھائی گئی۔خطبہ میں نماز با جماعت، بچوں کی تعلیم و تربیت اور انصار کی ذمہ داری حضور کے کیسٹ سننے سنانے ، حضور کے خطوط لکھنے ، کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مطالعہ، باہمی رابطہ اور دشمن کی چالوں پر باہم نگاہ رکھنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔جمعہ کے بعد قریبی مجالس کے زعماء کا اجلاس ہوا۔دو مجالس کی وصولی سو فیصد موقع پر ہوگئی۔جائزہ شعبہ وارلیا گیا۔تیرہ زعماء حاضر ہوئے۔۲۰ ستمبر ۱۹۸۶ء کو بعد نماز مغرب کراچی کی جملہ مجالس کے زعمائے اعلیٰ اور دیگر عہدیداران کا اجلاس منعقد کیا گیا اور شعبہ وار تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تاریخ: ۹ استمبر ۱۹۸۶ء مقام: ۹۹ شمالی سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم عبدالرشید غنی صاحب ، مکرم اسماعیل صاحب منیر، مکرم صوبیدار صلاح الدین صاحب مختصر رپورٹ : ۱۰ بجے صبح ۹۹ شمالی سرگودھا میں زعماء مجالس انصار اللہ ضلع سرگودھا کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس