تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 206 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 206

۲۰۶ نے جلسہ سالا نہ لندن کے حالات سنائے۔بعد ازاں مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے اپنے شعبہ کے بارہ میں تفصیلی ہدایات دیں۔تاریخ : ۲۳ تا ۲۵ اگست ۱۹۸۶ء مقام : صادق آباد، خانپورضلع رحیم یارخان مرکزی نمائندگان: مکرم پروفیسر محمد سلطان اکبر صاحب، مکرم عبداللہ حسین صاحب ( طالب علم جامعہ احمدیہ ) مختصر رپورٹ : ۲۴ اگست ۱۹۸۶ ء صادق آباد اجلاس عام منعقد کیا گیا جس میں تربیتی مجالس کے نمائندگان نے شرکت کی۔مجالس کا جائزہ عمومی رنگ میں لیا گیا۔دعا گو اور داعی اللہ بننے کی تلقین کی گئی۔اس سلسلہ میں مختلف طریق بتائے گئے۔نماز با جماعت اور حضور انور کی کیسٹوں کو سننے اور سنانے کے نظام کو بہتر بنانے کی تلقین کی گئی۔ایک مختصر مجلس سوال و جواب بھی ہوئی۔۲۵ اگست ۱۹۸۶ء کو خانپور میں ضلع کی مجالس کا جائزہ لیا گیا۔مجالس کی نمائندگی ہوئی۔احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔نماز با جماعت کی فضیلت بیان کی گئی۔حضور انور کی کیسٹوں کو با قاعدگی سے سننے کی طرف خصوصی توجہ دلائی گئی۔تاریخ : ۲۳ تا ۲۵ اگست ۱۹۸۶ء مقام بضلع بہاولپور مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صابر صاحب، مکرم عمر معاذ صاحب ( طالب علم جامعہ احمدیہ ) مختصر رپورٹ : چک نمبر ۶۱ امراد: بعد از نماز عصر اجلاس عام منعقد کیا گیا اور احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔چک نمبر ۸۴ فتح: بعد از نماز عشاء اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس میں لجنات نے بھی شرکت کی۔کل حاضری اتنی تھی۔سلسلہ کے مختلف امور پر تقاریر کی گئیں۔نماز با جماعت، صبر و استقامت، تحریک جدید دفتر چهارم، تحریک تعمیر گیسٹ ہاؤس انصار اللہ، حضور کو خطوط لکھنے ، حضور کے خطبات کی کیسٹیں سننے اور اور دعوۃ الی اللہ کے بارہ میں تحریک کی گئی۔چک نمبر ۸۹ میزمان : بعد نماز ظہر و عصر اجلاس کیا گیا جس میں انصار کے علاوہ بجنات نے بھی شرکت کی۔مکرم محمد اسلم صابر صاحب اور مکرم عمر معاذ صاحب نے خطاب کیا اور احباب جماعت کو مختلف امور کی طرف توجہ دلائی۔نو بجے شب بہاولپور میں اجلاس عام ہوا۔خدام اور انصار کے علاوہ لجنات نے بھی شرکت فرمائی۔مکرم عمر معاذ صاحب اور مکرم محمد اسلم صابر صاحب نے تقاریر فرمائیں۔یہ پروگرام رات گیارہ بجے تک جاری رہا۔تاریخ: ۱ استمبر ۱۹۸۶ء مرکزی نمائنده: مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا مختصر رپورٹ : گوجرانوالہ شہر میں ایک روزہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں حاضرین کو موجودہ حالات میں انصار کی ذمہ داریاں ، قیام نماز با جماعت ، دعا اور دیگر تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔حضور کے جلسہ سالانہ کی مقام گوجرانوالہ