تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 191
۱۹۱ پابند ہو ہر احمدی زبان اور فعل سے اصلاح و ارشاد کا کام کرے۔ہر احمدی تحریک جدید میں معیاری وعدہ کے ساتھ شامل ہو۔اجلاس میں بیرون سے آئی ہوئی دو ممبرات لجنہ پانچ پانچ صد کا وعدہ کر کے معاونین خصوصی صت اول بنیں۔تاریخ: ۲۱ مارچ ۱۹۸۶ء مقام : تر بیتی اجلاس مجلس چاہ لڈیا نہ ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم شاد صاحب قائد تربیت ، مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب قائد وقف جدید، مکرم عمر معاذ صاحب طالب علم جامعہ احمدیہ مختصر رپورٹ : ٹھیک گیارہ بجے مرکزی وفد چاہ لڈیا نہ پہنچا۔نماز جمعہ مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب نے پڑھائی۔جمعہ کے بعد اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔تلاوت، نظم اور عہد کے بعد مکرم عمر معاذ صاحب نے صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوع پر تقریر فرمائی۔مکرم عمر معاذ صاحب نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا زندہ ثبوت ہوں۔مجھے خدا تعالیٰ نے خواب کے ذریعہ احمدی ہونے کی توفیق فرمائی۔اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ الہام کہ ” میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“ میرے ذریعہ بھی پورا ہوا۔اس طرح آپ نے ربوہ پہنچنے کے بارہ میں اپنا سارا خواب سنایا۔آپ نے فرمایا کہ آپ لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے مہدی موعود کے ملک میں پیدا کیا ہے آپ کو ہم جیسے لوگوں کے لئے کیا نمونہ بننا چاہیئے۔اس کے بعد مکرم محمد اسلم شاد صاحب نے سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع ” کے خطبات کے کیسٹ کو سننے اور ان پر عمل کرنے ، دعوت الی اللہ کرنے اور نماز با جماعت کی ادائیگی کی طرف تفصیلی روشنی ڈالی۔تربیتی اجلاس مجلس انصار اللہ ٹھٹھہ شیر کا: چار بجے کے قریب مرکزی وفد ٹھٹھہ شیر کا پہنچا نماز مغرب اور عشاء کے بعد اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔اجلاس کی صدارت مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب نے کی۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم عمر معاذ صاحب اور مکرم محمد اسلم شاد صاحب نے مجلس چاہ لڈیا نہ والی تقریر دہرائی۔اس کے بعد مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب نے تقریر فرمائی۔آپ نے اپنی تقریر میں دعوت الی اللہ کے پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کی طرف توجہ دلائی۔دونوں اجلاسوں کی حاضری کا نقشہ اس طرح ہے۔حاضری چاہ لڈیانہ انصار ہیں ، خدام بارہ ، اطفال نو ، لجنات چھپیں، کل ستاسٹھ حاضری ٹھٹھہ شیر کا : انصار آٹھ ، خدام بارہ ، اطفال چھ، لجنات ستائیں ، کل ترین تربیتی دوره مجالس انصار اللہ ضلع گوجرانوالہ تاریخ : ۲۳ مارچ ۱۹۸۶ء مقام مجلس تحصیل حافظ آباد مرکزی نمائندگان : مکرم صدر صاحب مجلس، مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : پہلے تحصیل حافظ آباد کی تمام جماعتوں کا اجتماع ہوا۔جس میں مردوزن اور بچگان کی حاضری