تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 192 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 192

۱۹۲ ایک ہزار سے زائد تھی۔اس وقت مستورات کی حاضری نصف کے قریب تھی۔تلاوت اور نظم کے بعد محترم صدر صاحب نے چالیس منٹ خطاب کیا۔جس میں خلافت احمدیہ کا مقام اور اہمیت واضح کی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ قدرت ثانیہ کی دستگیری اور مدد فرمائی ہے اور فرماتا رہے گا۔بعد ازاں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی لنڈن میں مصروفیات کا تذکرہ کیا کہ حضور کے پیش نظر ہر وقت جماعت کے قیام کے اغراض و مقاصد رہتے ہیں اور آپ کے سارے کام ہی اس غرض کو پورا کرتے نظر آتے ہیں۔حضور نئے نئے مشنوں کے قیام، ان کے لئے عمارات کی خرید ، قرآن پاک کے تراجم، کتب سلسلہ کے دوسری زبانوں میں تراجم کی نگرانی میں شب و روز مصروف ہیں۔پھر بعض کا موں کو اعداد و شمار کے ساتھ پیش کیا اور احباب کو توجہ دلائی کہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔بعد ازاں اجتماعی دعا معرفت مولوی محمد حسین صاحب رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کروائی اور جلسہ برخاست ہوا۔مجلس انصاراللہ حلقہ امیر پارک گوجرانوالہ مرکزی وفد نماز مغرب کے وقت امیر پارک گوجرانوالہ پہنچا۔نماز مغرب اور عشاء جمع کر کے پڑھائی گئیں۔اس کے بعد اجلاس عام ہوا جس میں حاضری انصار بچپن ، خدام اشی اور اطفال پندرہ کل تعداد ایک سو پچاس تھی۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس مرکزیہ نے تقریباً پچاس منٹ خطاب کیا جس میں دس شرائط بیعت پڑھ کر سنائیں اور ان کی اہمیت اور ان پر پوری طرح عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔خصوصاً تیسری شرط بیعت تکرار کے ساتھ پیش کی اور بتایا کہ صد سالہ جو بلی کے روحانی پروگرام پر پوری طرح عمل کرنے سے اس شرط بیعت کی کم از کم تعمیل ہوتی ہے۔نمازوں کی بروقت ادائیگی کی طرف متوجہ کیا۔بعد ازاں جماعت احمدیہ کے مستقبل کے بارہ میں حضور کی پیشگوئیاں احباب کے سامنے پیش کیں اور بتایا کہ یہ تقدیر ہے جو ہو کر رہے گی۔جماعت احمدیہ کے سر پر ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا سایہ رہا اور انشاء اللہ رہے گا۔اجلاس عاملہ انصار اللہ گوجرانوالہ شہر: ہر دو مجالس انصار اللہ گوجرانوالہ شہر کا مشترکہ اجلاس عاملہ ہوا۔جس میں محترم صدر صاحب نے شعبہ تربیت ، تعلیم ، اصلاح وارشاد، تجنید اور تحریک جدید کا جائزہ لے کر توجہ دلائی اور ہدایات دیں۔آخر میں تحریک جدید کے سلسلہ میں دو کمیٹیاں بنائیں گئیں جو اپنی اپنی مجلس میں معاونین خصوصی صف اوّل اور صف دوم کے وعدہ جات میں اضافہ کرائے اور معاونین خصوصی بنائے گی۔تاریخ یکم اپریل تا ۱۸ پریل ۱۹۸۶ء مقام: میرا بھڑ کا، بھمبر، دنیال نگیال، کوٹلی، خلیل آباد، آرام باڑی، بھابڑا، چہ ناڑی ، ندیری، گوئی ( آزاد کشمیر) مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صابر صاحب، مکرم عمر معاذ صاحب طالب علم جامعہ احمدیہ مختصر رپورٹ : ان مجالس میں وفد نے صبر و استقامت، باجماعت نمازوں میں باقاعدگی اور دیگر تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔نیز تحریک جدید کے وعدہ جات میں اضافہ کے علاوہ دفتر چہارم تحریک جدید میں تمام افراد