تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 190 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 190

١٩٠ بلائیں۔جماعت کے بارہ میں پھیلی ہوئی غلط فہمیاں دور کریں اس وقت بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ یہ اسلام سے دور جا پڑے ہیں ، اس کو دور کریں۔جماعت کا کام اور اس کے نتائج خصوصاً بیرون ملک جو کچھ ہوا ، اس کا ذکر کریں۔یہ بھی بتائیں کہ ہماری جماعت نے یہ کام اس وقت شروع کیا ہے کہ جب ان ملکوں کا کوئی رخ نہیں کرتا تھا ، ہر مزاج کے مطابق مواد تلاش کر کے پیش کریں مثلاً پیش گوئیاں ہیں ، معجزہ ہے، الہامی خطبہ ہے، تقاریر کا چیلنج ہے اور پھر تحقیق ہے کہ گورونانک مسلمان تھے۔حضرت عیسی علیہ السلام کشمیر میں دفن ہیں۔ان مجالس میں احمدیوں کو بھی بغرض تربیت شامل کریں۔تحریک جدید میں زیادہ سے زیادہ افراد کو شامل کریں۔وعدہ کی مقدار کو بڑھانے کی طرف توجہ دیں۔حضور کے باہر جانے سے کام میں تیزی آئی ہے رقم کی بھی اسی رفتار سے ضرورت ہے۔اکثر مبلغین کی بیویوں کو بھی بھجوایا جارہا ہے تا عورتوں کی اصلاح ہو۔دیگر اخراجات ہیں مثلاً قرآن پاک کے تراجم ، مساجد کی تعمیر اور مشنوں کا قیام ہے۔ان ضروریات کو احمدیوں کے ذہن نشین کرائیں۔دونوں حصوں پر کوشش کی ضرورت ہے۔گذشتہ سال ستاون ہزار روپے کا وعدہ تھا اس سال ایک لاکھ بنا ئیں۔ہزاروں سے نکل کر لاکھوں میں آئیں۔تاریخ : ۱۴ مارچ ۱۹۸۶ء مقام : تربیتی اجتماع بستاں افغاناں ضلع سیالکوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم صوفی محمد اسحق صاحب، مکرم نصیر الدین بھٹی صاحب مختصر رپورٹ : بستاں افغاناں کے علاوہ کنجروڑ سے تین نمائندے مع مربی سلسلہ آئے ہوئے تھے۔مکرم صوفی محمد الحق صاحب نے جمعہ سے قبل مرکز کے دیئے ہوئے جائزہ فارم مکمل کئے اور ایک جائزہ انہوں نے اپنے طور پر لیا۔خطبہ جمعہ میں مکرم صوفی صاحب نے موجودہ حالات کے پیش نظر احباب جماعت کی ذمہ داریاں کے موضوع پر دیا۔جمعہ کے بعد مکرم نصیر الدین صاحب بھٹی نے بھی تربیتی تقریر کی۔اس اجلاس میں مکرم ناظم صاحب ضلع سیالکوٹ بھی مرکزی وفد کے ساتھ شامل ہوئے۔تاریخ : ۱۷ مارچ ۱۹۸۶ء مقام : تربیتی دوره ضلع خانیوال مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : صبح گیارہ بجے تا دو پہر ایک بجے ضلع خانیوال کا اجلاس ہوا حاضری ۴/۱۸ تھی۔شعبہ جات تحریک جدید، تربیت ، اصلاح وارشاد اور مال کے بارہ میں تفصیلی ہدایات دی گئیں اور زعماء سے حالات معلوم کئے گئے۔اجلاس عام خانیوال بعد نماز عصر منعقد کیا گیا۔جس میں بعد نماز ظہر باہر سے آئے ہوئے مہمان بھی شامل ہوئے۔اس طرح کل حاضری ایک سو تر تا لیس تھی۔(انصار چالیس ، خدام بیالیس، مستورات پینتالیس، اطفال اور بچگان سولہ ) اجلاس عام میں نماز با جماعت مجالس سوال و جواب تحریک جدید ، خطبات کی کیسٹیں سننے اور سنوانے نیز حضور سے روحانی رابطہ کو مضبوط کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی گئی کہ ہر احمدی نماز باجماعت کا