تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 156 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 156

دورہ ضلع لاہور مورخه ۸ جنوری ۱۹۸۶ء کو صدر صاحب مجلس انصار اللہ مرکز یہ، مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب، نائب قائد صاحب تحریک جدید اور مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر نے لاہور میں اجلاسات عاملہ میں شرکت کی۔اجلاسات عاملہ و حاضری ممبران حسب ذیل تھی۔بیت الاحمدیہ مغلپورہ ممبران عامله مغلپورہ ممبران عامله دارالذکر ۳ بیت الاحمدیہ دہلی دروازه ممبران عامله دیلی دروازه ممبران عامله ضلع بیت الاحمدیہ سمن آباد ممبران عامله اسلامیه پارک ممبران عامله ماڈل ٹاؤن ، ۱۹ 11 ۱۵ ۱۲ پہلے دو اجلاسات کی صدارت محترم صدر صاحب نے اور تیسرے اجلاس کی صدارت مکرم قائد صاحب تحریک جدید نے کی۔اجلاس میں حضور کے خطبات کی کیسٹیں افراد جماعت کو سنوانے کا انتظام زیادہ فعال اور مؤثر بنانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ہر گھر میں کیسٹ سنوانے کے لئے تحریک کی گئی کہ تمام بچے اور عورتیں سنیں تنظیمیں اس کی لائبریریاں بنائیں جہاں سے ان کا حصول آسان ہو۔قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آگ سے خود بھی بچیں اور اپنے اہل و عیال کو بھی بچائیں۔اپنے قول اور فعل سے حضور کا پیغام اور دعوی اپنے عزیزوں ، دوستوں اور ہمسائیوں تک پہنچائیں۔حضور کی تو ساری زندگی اشتہارات لکھنے اور تبلیغی خطوط لکھنے میں صرف ہوئی اور اس وقت کے افراد نے ایک عظیم جذبہ کے ساتھ حضور کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دیا۔تبلیغ کو محسوس رنگ میں واضح کریں یعنی آپ کتاب دے سکتے ہیں۔کیسٹیں دیکھ سکتے ہیں۔تصاویر دکھا سکتے ہیں۔لوگوں کے قریب اٹھنا بیٹھنا شروع کر سکتے ہیں تا وہ قریب آجائیں۔مجالس سوال و جواب کے انعقاد کا پروگرام بنا ئیں۔چھوٹے چھوٹے پیمانہ پر ہومگر نمود کا رنگ نہ ہو۔انصار میں سے جن کو خدا تعالیٰ نے توفیق بخشی ہو کچھ میزبان بنیں۔کچھ مہمان لائیں اور اس طرح غلط فہمیاں دور کرنے والی مجالس سجائیں۔ٹارگٹ مقرر کریں کہ اتنے آدمیوں کو اتنے عرصہ میں بات پہنچانی ہے۔اخلاص سے کام کریں اور یہی اخلاص کوشش میں کمی بھی نہ ہو۔قیام نماز : بعض مراکز خصوصاً دار الذکر میں نمازوں کی حاضری کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔مراکز نماز کی دوری حائل نہیں ہونی چاہئیے۔لاہور میں سینکڑوں احمدی احباب کے پاس اپنی ٹرانسپورٹ کاریں ہیں۔سکوٹر ہیں۔بائیسکل ہیں۔اس ٹرانسپورٹ کے ذریعے نماز کو تقویت دیں۔فجر ، مغرب وعشاء کی حاضری ریکارڈ کریں۔کل تعداد کا تنظیم وار مقابلہ کریں۔ہفتہ میں کم از کم ایک دن انصار اللہ کا سارا نظام بیدار ہو کر نماز