تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 157
۱۵۷ با جماعت کی حاضری بڑھائے۔ہر مجلس کے منتظم تربیت حاضری کا گراف تیار کر لیں اور دیکھیں کہ حاضری گر رہی ہے یا بڑھ رہی ہے۔اپنی کوششوں کو اس سلسلہ میں منظم اور مربوط کریں اور مستقل مزاجی سے اس کام کی نگرانی کریں۔نمازوں کے اوقات میں مراکز نماز کے دورے کریں۔گھروں میں جائزہ لیں۔بچوں ،عورتوں کی نمازوں کی کیا حالت ہے۔ہر گھر سے انفرادی رابطہ کر کے توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔ہمارا تو اوڑھنا بچھونا ہی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔اس دور میں سب نے دیکھا کہ ہمارا ساتھ دینے والا اس زمین پر کوئی نہیں۔صرف اور صرف حقیقی مالک اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔اس مالک یاریگانہ کی طرف اپنی ساری توجہ اور امیدوں کا رخ پھیر دیں۔دوره ضلع گجرات ۱۶ جنوری ۱۹۸۶ ء کو گجرات میں مکرم محمد اسماعیل منیر صاحب نے اجلاس عام میں اقامۃ الصلوٰۃ ، دعوت الی اللہ اور کیسٹ پروگرام کی طرف توجہ دلائی۔ہمیں انصار سمیت حاضری ستر تھی۔۱۷ جنوری ۱۹۸۶ ء کو دھیر کے کلاں اور شادیوال میں خطبہ جمعہ کے علاوہ تنظیمی امور کا جائزہ لیا۔تربیتی دوره ضلع گوجرانوالہ اس تربیتی دورہ کے لئے مورخہ ۱۶ فروری ۱۹۸۶ ء کو مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب اور مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر انصار اللہ مرکز یہ بوقت ڈیڑھ بجے بعد دو پہر ربوہ سے روانہ ہوئے۔اس کی تفصیلی رپورٹ حسب ذیل ہے۔حتلے عالمی: نماز عصر اس مجلس میں ادا کی گئی۔یہاں کل چار گھرانے تھے۔انصار کی تعداد پانچ تھی۔انتظام کیا گیا کہ فجر ، مغرب اور عشاء کی نمازیں باجماعت ادا کی جائیں۔حضور کے خطبات کی کیسٹیں مل رہی تھیں۔حضور کی خدمت میں با قاعدہ خط لکھتے رہنے کا وعدہ لیا گیا۔تحریک جدید کے وعدہ کو اضافہ کے ساتھ بھجوانے کی تلقین کی گئی۔نوشہرہ ورکاں : نماز مغرب اس مجلس میں ادا کی گئی۔انصار ، خدام ہے اور اطفال چھ حاضر تھے۔تمام احباب کو نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی گئی۔معلم وقف جدید موجود تھے۔انہیں توجہ دلائی گئی کہ ہر نماز میں جتنے بھی دوست ہوں اُن کو تعلیمی کلاس کے رنگ میں نماز سادہ و با ترجمہ اور دیگر مسائل سکھلائیں۔تحریک جدید میں ایک ناصر محمد یوسف صاحب نے اپنا وعدہ چھپیں روپے سے بڑھا کر پانچ سوروپے کر دیا۔گرمولہ ورکاں : نماز عشاء یہاں ادا کی گئی۔اجلاس کی حاضری انصار ، خدام ، اطفال و رہی۔نماز با جماعت کی کوششوں کی نگرانی کے لئے تین نگران مقرر کئے گئے اور نماز با جماعت کی اہمیت واضح کی گئی۔اصلاح وارشاد کے شعبہ میں مجالس سوال و جواب کی طرف توجہ دلائی گئی۔۱۷ ۲۲ تربیتی دوره ضلع فیصل آباد نظامت ضلع فیصل آباد کے زیر انتظام ماہ فروری ۱۹۸۶ء میں جڑانوالہ ، ٹھٹھہ کا ہلواں ، افتخار آباد،