تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 114 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 114

۱۱۴ ١٩٨٤ء وفات مکرم میاں بشیر احمد صاحب ناظم اعلیٰ بلوچستان مکرم و محترم میاں بشیر احمد صاحب ناظم اعلیٰ مجالس انصار اللہ بلوچستان ۱۴ جنوری ۱۹۸۴ء کو بوقت سوا سات بجے شام کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔انا للہ و انا اليه راجعون۔آپ مکرم ڈاکٹر میاں محمد عبد اللہ صاحب مرحوم کے صاحبزادے تھے۔۱۹۱۱ء میں آسام میں پیدا ہوئے۔میٹرک تک تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم۔اے تک تعلیم حاصل کی۔ایم اے ریاضی کا امتحان پشاور سے پاس کیا۔پھر شعبہ تعلیم میں اور دیگر سرکاری عہدوں پر کام کرنے کے بعد بطور پاسپورٹ آفیسر ریٹائر ہوئے۔آپ کو سولہ سال امیر جماعت احمدیہ کوئٹہ رہنے کا شرف حاصل ہوا۔انصار اللہ میں آپ نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔۱۹۹۰ء میں زعیم اعلیٰ کوئٹہ اور ناظم اعلیٰ بلوچستان مقرر ہوئے اور بوقتِ وفات بھی آپ ناظم اعلیٰ مجالس بلوچستان کے عہدہ پر فائز تھے۔آپ نہ صرف کوئٹہ میں بلکہ بلوچستان میں غیروں میں بھی جانی پہچانی شخصیت تھے۔آپ کا شمار دیانت دار، بے نفس اور فرض شناس افسروں میں ہوتا تھا۔۱۹۸۳ ء کے مرکزی سالانہ اجتماع میں شریک ہوئے اور بقول ڈاکٹر صاحبان یہیں آپ پر دل کا حملہ ہوا۔لیکن بیماری کی پر مراہ کئے بغیر اجتماع کی کارروائی میں شامل ہوتے رہے۔جب آپ کا جنازہ ربوہ لایا گیا تو سیدنا حضرت خلیفہ اُمسیح الرابع نے نماز جنازہ پڑھائی اور پس ماندگان سے فرمایا کہ ”میاں صاحب سے بہت پرانے تعلقات تھے کہ وہ فقیرانہ طبیعت کے مالک تھے۔“ مکرم میاں صاحب سلسلہ کے فدائی ، باوقار، خاموش مگر مستعد خادم سلسلہ، مہمان نواز ، دعا گو، حلیم اور اطاعت کے پابند بزرگ تھے۔پس ماندگان میں آپ نے اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور چھ بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔﴿۴۶﴾ مرکزی کمیٹی انسداد مچھر دیکھی مجلس ربوہ کے تحت انسداد مچھر دیکھی کے سلسلہ میں اپریل ۱۹۸۴ء کی مساعی کا خلاصہ یہ ہے : مرکزی کمیٹی انسداد مچھر میں مجلس ربوہ کے ممبر مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب تھے۔شعبہ ایثار ( خدمت خلق ) کی طرف سے مکرم مرزا عبدالرشید صاحب کو مقرر کیا گیا جنہوں نے محنت اور جانفشانی سے اس اہم کام کو انجام دیا۔حسب پروگرام انسداد مچھر، لکھی اور صفائی کے بارہ میں ایک معلوماتی فلم ربوہ کے مختلف مختلہ جات میں دکھائی گئی۔اس سلسلہ میں مکرم ڈاکٹر عبدالحمید لون صاحب ڈائریکٹر ہیلتھ بھی ربوہ تشریف لائے۔مکرم ڈاکٹر عمر الدین سدھو صاحب صدر کمیٹی کی سربراہی میں بلدیہ ربوہ کے متعلقہ افسروں سے بھی صفائی وغیرہ کے کے سلسلہ میں مدد کی درخواست کی گئی۔محلہ جات کے زعماء اور بلاک لیڈران کے پاس پہنچ کر دوائی اور اس