تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 113 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 113

- مورخه ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۳ء صفحه ۸ کالم ۴ آسٹریلیا میں قادیانی عبادت گاہ قائم کرنے کے لیے زمین حاصل کر لی گئی۔مرزا طاہر احمد ربوه ( نامہ نگار ) قادیانی جماعت کے سر براہ مرزا طاہر احمد نے آج ربوہ میں مجلس انصاراللہ مرکز یہ کے تین روزہ سالانہ اجتماع کے موقع پر اپنے اختتامی خطاب میں کہا ہے کہ براعظم آسٹریلیا میں پہلی قادیانی عبادت گاہ اور مشن ہاؤس کی بنیاد کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔اس مقصد کے لئے سڈنی کے قریب بلیک ٹاؤن میں ستائیس ایکٹرز میں حاصل کر لی گئی ہے۔انہوں نے اپنے بیرونی دورہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو آسٹریلیا نے ان کے دو انٹر ویو نشر کئے اور پریس نے بھی انٹرویو نشر شائع کئے اس کے علاہ انہوں نے کینبرا یونیورسٹی اور دیگر کئی تقریبات میں بھی لیکچر دئیے۔بعد ازاں چوہدری شبیر احمد اور ہفت روزہ لاہور کے ایڈیٹر ثاقب زیر وی نے اپنے منظوم کلام پیش کئے۔اس موقعہ پر تمیں ہزار کے قریب حاضرین موجود تھے۔“ کمیٹی اسناد خوشنودی ۱۹۸۳ء صدر محترم نے سال ۱۹۸۳ء میں اسناد خوشنودی ناظمین اضلاع کے لئے مندرجہ ذیل کمیٹی مقرر کی۔مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ، صدر کمیٹی مکرم پروفیسر منور شمیم خالد صاحب ، مکرم پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب، مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب، مکرم میجر عبد القادر صاحب وفات مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب سیال مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب سیال زعیم انصار اللہ دارالرحمت غیر بی ربوہ ۲۸ اکتو بر ۱۹۸۳ء کو اچانک وفات پاگئے۔مکرم چوہدری صاحب مرحوم پیدائشی احمدی تھے۔دینی تعلیم قادیان میں حاصل کی اور پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کی سند لی۔چند ماہ قبل آپ کو زعیم مجلس دارالرحمت غربی ربوہ کے فرائض سپرد کئے گئے جنہیں آپ نے بڑی خوش اسلوبی سے نبھایا اور اس قلیل عرصہ میں مجلس کا کام بڑی تند ہی سے سرانجام دیا۔مجلس کا تحریری کام کرتے ہوئے ہی ۲۸ اکتوبر کو اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔انا للہ و انا الیه راجعون۔ان کی وفات پر مجلس مقامی نے قرارداد تعزیت منظور کی۔مجلس مشاورت ممالک بیرون ۱۹۸۳ء مجلس مشاورت ممالک بیرون ۱۹۸۳ ء سرائے فضل عمر تحریک جدید ربوہ میں ۳۱ دسمبر ۱۹۸۳ء کو منعقد ہوئی جس میں مجلس انصار اللہ کی نمائندگی حسب ہدایت صدر محترم مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ( نائب صدر ) نے کی۔الله