تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 112
۱۱۲ ہورہا ہے اس اجتماع میں جماعت احمدیہ کے وہ افراد شرکت کریں گے جن کی عمر چالیس سال زائد ہے اور ان میں زیادہ تر افراد ملک کے دو در از مقامات سے سائیکلوں پر سفر کر کے ربوہ پہنچیں گے۔اس اجتماع کا افتتاح جماعت احمدیہ کے امام صاحبزادہ مرزا طاہر احمد کریں گے۔“ مورخہ ۲۹ اکتوبر ۱۹۸۳ء صفحہ ۸ کالم ۳ ”ہمارا قدم آگے ہی آگے بڑھ رہا ہے۔سالانہ جلسہ قادیانی جماعت کے سربراہ کا خطاب ربوه ( نامہ نگار ) اصل جنت حضرت محمدؐ کے قدموں میں ہی ہے اور ہمارے لئے یہی جنت کافی ہے۔صفات حسنہ کے سائے میں انشاء اللہ ہم آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔یہ بات جماعت احمدیہ کے سر براہ مرزا طاہر احمد نے ربوہ میں مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے چھبیسویں سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سچائی کے مقابلے پر ہمیشہ سے ہی مذہب کے نام پر مخالفت ہوتی رہی ہے۔مخالفت کرنے والے اس احساس سے عاری رہے ہیں لیکن نیک اور سعید فطرت انسان سچائی کے ساتھ عملا اور خیالاتی وابستگی کو پہچان لیتا ہے۔سچائی کے مقابلے پر ہمیشہ سے ہی مذہب کے نام پر مخالفت ہوتی رہی ہے۔سچائی کو پہچاننے کے لیے ہمارے پاس ایک کسوٹی ہے اور وہ حضرت محمدؐ کے اخلاق حسنہ کی پیروی ہے۔ہم ہر حال میں نبی اکرم کے اخلاق سے وابستہ رہیں گے۔انہوں نے اپنی جماعت کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمار ہر قدم اللہ کے فضل سے آگے ہی آگے بڑھتا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہم حضرت محمد مصطفے کے اخلاق فاضلہ کی تعلیم کے مطابق اگر کوئی ہمیں آ کر بھی گالیاں دیتا ہے تو ہم اسے دعا دیں گے اور اگر ہم ان کے گھر جائیں اور وہ ہمیں وہاں بھی ماریں تو پھر بھی ہم ان کو دعائیں دیتے ہوئے ہی آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ساری دنیا انشاء اللہ حضرت محمد مصطفے کی صفات حسنہ کے سایہ تلے آکر رہ جائے گی۔اجتماع میں گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، جہلم، شیخو پوره ، قصور، ملتان ، روالپنڈی، کے علاوہ دیگر متعدد مقامات سے چار سو سائیکل سوارر بوہ پہنچے۔حاضرین کی تعداد میں ہزار کے قریب تھی۔کانفرس میں بیرونی ممالک سے بھی وفود شامل ہوئے۔“ مورخہ ۱۳۰ اکتوبر ۱۹۸۳ء صفحه ۸ کالم ۳ در بوہ (نامہ نگار ) ربوہ میں مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے چھیا سویں سالانہ اجتماع کے دوسرے دن کی کارروائی جاری رہی۔ان میں محمد شفیع اشرف ، غلام باری سیف ، بشیر احمد رفیق سابق امام مسجد لندن صوفی بشارت الرحمن ، محمد احمد جلیل ، مورخ احمدیت دوست محمد شاہد، فضل الہی بشیر اور نسیم سیفی کے علاوہ چوہدری محمد انور حسین اور سید احمد علی شاہ نے حاضرین سے خطاب کیا۔کل اس اجتماع کا آخری دن ہے۔۳۰ اکتوبر کو افتتاحی اجلاس سے قادیانی جماعت کے امام مرزا طاہر احمد خطاب کریں گے۔“