تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1036 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1036

پس اے لائبیریا کے انصاری الی اللہ ! غلبہ احمدیت کے لئے سعی کرو پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کس طرح تم پر آسمان سے مائندے نازل ہوں گے اور دونوں جہان کی خوش بختیاں تمہارے اور تمہاری نسلوں کے ساتھ وابستہ ہو جائیں گی۔حضرت امصلح الموعود کے الفاظ میں میرا پیغام یہ ہے کہ عُسر ہو ئیسر ہو تنگی ہو کہ آسائش ہو کچھ بھی ہو بند مگر دعوت اسلام نہ ہو کام مشکل ہے بہت منزل مقصود ہے دور اے میرے اہلِ وفا ئست کبھی گام نہ ہو گامزن ہو گے رہِ صدق و صفا پر گر تم کوئی مشکل نہ رہے گی جو سر انجام نہ ہو میری تو حق میں تمہارے یہ دعا ہے پیارو سر پر اللہ کا سایہ رہے ناکام نہ ہو اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو، اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو ، اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اس دنیا میں بھی سر خرور ہوا اور آخرت میں بھی سرخرور ہو۔آمین سیرالیون سیرالیون میں مجلس کا آغا ز فروری ۱۹۷۸ء میں ہوا تھا۔پہلے نائب صدر مکرم مولا نانسیم سیفی صاحب، دوسرے مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری اور تیسرے مکرم مولا نا خلیل احمد صاحب مبشر مشنری انچارج تھے۔مکرم خلیل احمد صاحب مبشر نے اکتوبر ۱۹۷۹ء میں بو (BO)، کینما (KENEMA) کے حلقہ میں تجنید کا کام زیر ہدایت مکرم مولا نا نیم سیفی صاحب ( نائب صدر ) کیا۔مجلس کے آغاز پر درج ذیل عہدیداران مقرر ہوئے۔نائب صدر : مکرم مولا نانسیم سیفی صاحب ناظم اعلیٰ : مکرم مولا ناخلیل احمد صاحب مبشر زعیم اعلیٰ : مکرم الحاجی محمد کمانڈ ا بو نگے صاحب نائب زعیم اعلی : مکرم ایف۔ایس۔بنگو را صاحب ۱۹۸۱ء میں مگبور کا اور روکو پر ریجن میں مجالس کا قیام عمل میں آیا۔۱۹۸۱ء میں الحاجی محمد کما نڈا بونگے صاحب کو ناظم اعلیٰ مقرر کیا گیا۔ناظم اعلیٰ صاحب نے مختلف صوبوں کے لئے مندرجہ ذیل زعماء اعلیٰ مقرر کئے۔BO ( جنوبی صوبہ مکرم ایم بی ابراہیم صاحب۔فری ٹاؤن (ویسٹرن امیریا) مکرم ایف ایس بنگورا صاحب۔مشرقی صوبہ : مکرم آئی۔کے۔محمد صاحب۔نارتھ (شمالی صوبہ ) : (۱) مکرم ایم بی کمارا صاحب ( مگور کا ریجن )۔مکرم کو جو بن محمود صاحب ( روکو پر ریجن )۔۱۹۸۳ء میں مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری ( نائب صدر ) کی زیر ہدایت درج ذیل