تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1035 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1035

۱۰۳۵ اور مسیح موسوی کی مدد کی تھی اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے ان کے لئے آسمان سے مائدہ اُتارا تھا اسی طرح اس زمانہ میں مسیح محمدی کے انصار کو خدا تعالیٰ نے پہلے سے زیادہ عظمت شان ، ایمان اور جلال کے ساتھ پیغام الہی کو دُنیا پر ظاہر کرنے کی توفیق دی جس کے نتیجہ میں یہ جماعت عظیم الشان آسمانی مائدوں سے سرفراز کی گئی اس کے پیچھے وہ الہی تقدیر کا رفرما ہے جس کا ذکر حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے یوں فرمایا ہے کہ بار بار کے الہامات اور مکاشفات سے جو ہزار ہا تک پہنچ گئے ہیں اور آفتاب کی طرح روشن ہیں۔خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ میں آخر کار تجھے فتح دوں گا اور ہر ایک الزام سے تیری بریت ظاہر کر دوں گا اور تجھے غلبہ ہو گا اور تیری جماعت قیامت تک اپنے مخالفوں پر غالب ہوگی اور فرمایا کہ میں زور آور حملوں سے تیری سچائی ظاہر کروں گا۔،، (۶۹) نیز فرمایا: اے تمام لوگوسُن رکھو کہ یہ اُس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور بُرہان کے رُو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہو گا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نا مرا در کھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آ جائے گی۔۔۔۔دنیا میں ایک ہی مذہب ہو گا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تختم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے ، ۷۰ خدا تعالیٰ کی یہ تقدیر جو حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ پر ظاہر ہوئی۔آپ کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتی ہے کہ اپنی تمام طاقتیں دعوت الی اللہ کے اہم فریضہ پر صرف کریں کیونکہ آج آپ کو صرف عیسائیت ہی سے مقابلہ نہیں کرنا اور بد مذاہب پر دینِ حق کے غلبہ کو ہی ثابت نہیں کرنا بلکہ ان سازشوں کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔جو علمائے سوء کی طرف سے رُونما ہو رہی ہیں اور جن کی پشت پر اب بعض بڑی بڑی دُنیاوی طاقتیں کام کر رہی ہیں اُن کی پوری کوشش ہو گی کہ جب آپ احمدیت کی دشمن طاقتوں سے نبرد آزما ہوں تو جہاں تک ممکن ہو وہ آپ کی پیٹھ پر چھر اگھونپ دیں۔پس آپ کو ہر سمت میں خدا کے نام پر جہاد کے لئے تیار ہونا چاہئیے اور اپنی ترقی کی رفتار کو اتنا بڑھا دینا چاہئیے کہ آپ کے مخالف کلیہ مایوس ہو جا ئیں اور احمدیت کا غلبہ صبح صادق کی طرح جلد تر سارے لائبیریا کو اپنی نورانی لپیٹ میں لے لے۔