تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1008 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1008

مساکین اور یتامی کے اداروں نیز احمد یہ بیوت الذکر کے قریب رہنے والے غرباء میں کیک تقسیم کئے۔﴿۲۳﴾ مرکزی وفد کا دورہ ماریشس ۱۹۸۳ء میں چین میں بیت بشارت کے افتتاح کے موقع پر حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحم اللہ تعالی نے فرمایا تھا کہ جن ممالک میں حضور انور کا مستقبل قریب میں جانا ممکن نہ ہوگا، وہاں حضور کے نمائندہ وفود دورہ پر جائیں گے۔اس پروگرام کے تحت مرکز کی طرف سے مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب وکیل المال اول تحریک جدید پر مشتمل وفد میں روزہ دورے پر ۲۲ ستمبر ۱۹۸۳ء کو کینیا سے ہوتا ہوا ماریشس پہنچا۔۲۶ ستمبر کو بیت دار السلام روز بل میں مجلس انصار اللہ کا اجلاس زیر صدارت مکرم مبارک رمضان صاحب زعیم اعلیٰ انصار اللہ منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے تحریک جدید کی اہمیت کو بیان کیا۔بعدہ مکرم چوہدری احمد مختار صاحب نے مَنْ اَنْصَارِی اِلَی اللہ کی روشنی میں انصار بھائیوں کو دین کے حقیقی انصار بنے کی تلقین کی اور ٹیسٹس کے ذریعہ دعوت الی اللہ کے کام کو وسیع کرنے کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے فرمایا کہ اگر آپ لوگوں میں سے کوئی دوست جلسہ سالانہ ربوہ پر آئیں تو کراچی ضرور آئیں، میں اب تک کی ریکارڈ شدہ پیسٹس جماعت کے لئے پیش کر دوں گا۔(۴) مطبوعات ۱۹۸۳ء میں رسالہ انصار اللہ ۱۹۸۴ء اجتماع کے موقع پر رسالہ انصار اللہ کا خصوصی شمارہ ،۱۹۸۵ء سے سہ ماہی رسالہ انصار اللہ ۱۹۸۶ء میں بلال کے نام سے فرانسیسی زبان میں ایک کتا بچہ شائع کیا گیا۔سالانہ اجتماعات ۱۹۷۷ء سے ۱۹۸۶ ء تک (سوائے ۱۹۷۹ء) سالانہ اجتماعات منعقد کئے جاتے رہے۔۱۹۸۰ء کے اجتماع پر صدر محترم حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے بھی اپنا پیغام ارسال فرمایا۔(۲۵) سوئٹزرلینڈ سوئٹزر لینڈ میں پہلی مجلس انصار اللہ جولائی ۱۹۷۹ ء کو زیورچ میں قائم ہوئی۔اس مجلس کے پہلے زعیم اعلیٰ اور بعد میں ناظم اعلیٰ ملک مکرم چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ سابق مبلغ سلسلہ مقرر ہوئے۔مشنری انچارج مکرم مولا نانسیم مهدی صاحب نے انتخاب کروایا اور ناظم اعلیٰ ملک مقرر کرنے کی سفارش کی۔جنیوا میں دوسری مجلس کا قیام اور انتخاب مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مجلس مرکز یہ نے ۶ امئی ۱۹۸۱ء کو کروایا اور سعادت احمد خان صاحب جینوا کے پہلے زعیم منتخب ہوئے۔