تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 432
۴۳۲ یوروبا میں دہرایا گیا۔اس دوران چونکہ بارش تھم چکی تھی اس لئے باقی کا رروائی مقام اجتماع میں آکر شروع کی گئی۔پروگرام کے مطابق لوائے احمدیت مکرم نائب صدر صاحب نے اور قومی جھنڈا مکرم الحاج عبدالعزیز صاحب ابیولا صدر جماعت نایجیریا نے لہرایا۔اس دوران نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اسلام زندہ باد احدیت زندہ باد۔جماعت احمدیہ نائیجیریا زندہ باد۔خلیفہ اسیح زندہ باد کے بلند اور پر جوش نعروں سے سارا ماحول گونجتا رہا۔افتتاحی خطاب : مکرم نائب صدر صاحب نے افتتاحی خطاب میں فرمایا کہ عنقریب نائیجیریا کی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے کیونکہ یکم اکتوبر کونا یجیریا کی آزادی کی انیسویں سالگرہ کے موقع پر تیرہ سال کی طویل ملٹری حکومت کے بعد سول حکومت کا قیام عمل میں آ رہا ہے۔اس موقع پر تمام مسلمانوں کا اور بالخصوص جماعت احمدیہ کا یہ مذہبی فریضہ ہے کہ وہ اس دور کے بابرکت اور کامیاب ہونے کے لئے شب و روز مساعی اور دعائیں کریں۔آپ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی حکومت نے ملکی دستور کے مطابق بلا تفریق مذہب وملت تمام کی خیر خواہی اور بہبودی کے لئے کوشاں رہے گی اور سب کو قانون کی حدود کے اندر آزادی حاصل ہوگی۔آپ نے تمام جماعت اور خصوصاً انصار کو توجہ دلائی کہ وہ اپنی تبلیغی مساعی کو تیز تر کریں اور تمام دنیا تک امام آخر الزماں کا پیغام پہنچائیں۔جماعت کا مزاج چونکہ پُر امن اور مخلوق خدا کی بہتری اور ہمدردی پر مبنی ہے اس لئے جوں جوں جماعت ترقی پذیر ہوگی ملک کو مزید استحکام اور ترقی نصیب ہوگی۔آپ نے تبلیغ اسلام کی طرف خاص طور پر توجہ دلاتے ہوئے پیار اور محبت کے ساتھ صحیح اسلامی تعلیم پیش کرنے کی ہدایت کی تا جلد از جلد لوگ حلقہ بگوش اسلام ہو جائیں۔رپورٹ کارگزاری: ازاں بعد مکرم الحاج کو کوئی صاحب ناظم اعلیٰ نے مجلس انصار اللہ نائیجیریا کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔آپ نے بتایا کہ دورانِ سال وہ مرکز سلسلہ گئے تھے اور انصار کی تنظیم سے مزید واقفیت حاصل کی اور اس کو جماعت میں روشناس کروانے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں مزید بیداری پیدا ہوئی۔آپ نے آئندہ سال کا لائحہ عمل پیش کیا اور تلقین کی کہ ہر جماعت میں اس تنظیم کے قیام کی کوشش کی جائے۔ورزشی پروگرام : رپورٹ کے بعد کھیلوں کا پروگرام تھا جس میں رسہ کشی کے علاوہ دوڑ پانچ سو میٹر اور دوڑ ایک ہزار میٹر کے مقابلے بھی شامل تھے۔پانچ سو میٹر کی دوڑ میں اوّل IEBUOE کے مکرم یقینی صاحب، دوم زاریہ کے مکرم آڈے ڈے جی صاحب اور سوم ابیو کوٹا کے اونی پیڑی صاحب تھے۔ایک ہزار میٹر کی دوڑ میں اول لیگوس کے MAKAWJO ، دوم زاریہ کے مکرم آڈے ڈے جی صاحب اور سوم ابادان کے OBESEYE تھے۔رسہ کشی کے مقابلہ کے لئے دو ٹیمیں بنائی گئی تھیں جس میں ایک طرف مبلغین اور دوسری طرف خدام کے عہدیداران تھے۔یہ مقابلہ مبلغین کی ٹیم جیت گئی۔کھیلوں کا پروگرام بہت دلچسپی کا باعث ہوا۔کھیلوں کے بعد نماز مغرب اور عشاء ادا کی گئیں۔بعد ازاں مکرم نائب صدر صاحب مجلس نے ہفتہ وار یہ