تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 433 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 433

۴۳۳ اخبار ٹروتھ“ کی افادیت بیان کرتے ہوئے اس کی اشاعت کی طرف توجہ دلائی۔سلائیڈز: رات کے کھانے کے بعد ساڑھے نو بجے مکرم مفتی احمد صادق صاحب نے سلائیڈ ز کا پروگرام پیش کیا جس میں جماعت احمدیہ نائیجیریا کی تعلیمی وطبی خدمات اور سرگرمیوں کے مناظر دکھائے گئے۔ان میں سکولوں، ہسپتالوں اور مساجد کے نظارے نمایاں تھے۔خاص طور پر مشرقی نائیجیریا میں نمائش تراجم قرآن مجید اور اویری میں نے مشن ہاؤس کے افتتاح کی تقریب کے مناظر دلچسپی کا باعث ہوئے۔تقریری مقابلہ: ۳۰ ستمبر بروز اتوار کارروائی کا آغا ز نماز تہجد سے ہوا جو مکرم سلمان صاحب مبلغ سلسلہ نے پڑھائی۔بعد نماز فجر تقریری مقابلہ ہوا۔جس کے لئے مندرجہ ذیل تین عناوین مقرر تھے۔1۔TOMB OF JESUS CHRIST 2۔EARLY ANSARS OF ISLAM AND THEIR SACRIFICES 3۔ISLAM AND JEHAD تقریر کا وقت پانچ منٹ مقررتھا۔مقابلہ میں سات انصار نے حصہ لیا۔برادر بالوگوں صاحب ابادان اول، برادر عزیز صاحب لیگوس دوم اور برا در یقین صاحب ابادان سوم قرار پائے۔NEW CIVIL REGIME AND AHMADIYYA MOVEMENT L اختتامی اجلاس: اس اجتماع کا تیسرا اور آخری اجلاس مکرم نائب صدر صاحب کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔بعد ازاں مختلف مجالس کے دس زعماء کرام نے اپنی اپنی رپورٹیں پیش کیں۔ان رپورٹوں سے یہ تاثر واضح تھا کہ بفضلہ تعالیٰ کئی مجالس مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔رپورٹوں کے بعد مکرم الحاج آر۔اے بساری صاحب کے موضوع پر تقریر کی۔آپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ قرآن مجید کی رُو سے حکومت خدا تعالیٰ کی طرف سے افراد کو سونپی جاتی ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ کا یہ مسلک ہے کہ حکومت کی اطاعت کی جائے۔مکرم نائب صدر صاحب نے اس پر مزید روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ زریں مسلک جماعت کی ترقی کا ضامن ہے۔آپ نے براڈ کاسٹنگ میں جماعت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سٹیٹ کے ریڈیو سٹیشن سے VOICE OF ISLAM کا پروگرام جماعت گذشتہ چھ ماہ سے کامیابی سے پیش کر رہی ہے اور مزید تین اسٹیشنوں سے ایسا ہی پروگرام جلد شروع کرنے کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے۔اس اجلاس میں دیگر مقررین کے علاوہ مکرم پریذیڈنٹ صاحب جماعت احمد یہ نائیجیریا نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور انصار کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی اور اسلام کے دور اول کے انصار کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر اونڈ مجلس نے مکرم نائب صدر صاحب اور حاضرین کی خدمت میں الوداعی سپاسنامہ پیش کیا جس کے جواب میں مکرم نائب صدر صاحب نے لوکل مجلس کی مہمان نوازی اور دیگر