تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 430
۴۳۰ نے مکرم مولوی بشیر احمد صاحب خادم کو صدر مقرر فرمایا۔ان کے دور میں انصار اللہ کا کام وسیع ہوا۔دفتر مجلس انصار اللہ کی عمارت تعمیر ہوئی تنظیمی کاموں میں با قاعدگی پیدا ہوئی۔خادم صاحب ۱۹۷۷ء سے ۱۹۸۵ء تک صدر انصار اللہ ر ہے۔سالانہ اجتماعات سالانہ اجتماع ۱۹۸۱ء مجلس انصار اللہ مرکز یہ قادیان کا دوسرا سالانہ اجتماع ۲۱-۲۲ اکتوبر ۱۹۸۱ءکو منعقد ہوا۔اس اجتماع کے موقعہ پر سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے از راہ محبت و شفقت انصار کو اپنے دو پیغامات سے نوازا۔حضور انور کا ایک پیغام پہلے روز افتتاح کے موقعہ پر تلاوت قرآن کریم ونظم خوانی کے بعد مکرم مولوی حکیم محمد دین صاحب قائد تعلیم مجلس مرکز یہ قادیان نے پڑھ کر سنایا اور دوسرا پیغام بھی انہوں نے ہی ۲۲ اکتوبر کو صبح کے اجلاس میں تلاوت ونظم کے بعد پڑھ کر سنایا۔سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے پیغامات حضورانور کے یہ پیغامات ہفت روزہ ” البدر قادیان کے ۲۹ اکتو بر ۱۹۸۱ ء کے شمارہ میں شائع ہوئے۔حضور نے اپنے پہلے پیغام میں انصار کو حقیقی معنی میں خدا تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے اور اپنا سب کچھ اس کی راہ میں فدا کر دینے کی نصیحت فرمائی۔حضور نے فرمایا کہ پہلے اپنی تربیت کریں اور پھر اپنی اولاد کی نگرانی کریں اور اس ضمن میں جد و جہد اور کوشش کے ساتھ ساتھ دعا سے بھی کام لیں۔حضور کے دوسرے پیغام کا متن ہدیہ قارئین کیا جاتا ہے: وو انصار بھائیو! بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ هُوَ النَّاصِرُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ انصار اللہ کے اس اجتماع کے لئے مجھ سے پیغام کی خواہش کی گئی ہے۔پس میرا پیغام یہ ہے کہ حقیقی معنی میں انصار اللہ بن جائیں۔خدا تعالیٰ اس زمانہ میں چاہتا ہے کہ جھوٹے معبود نابود ہو جائیں۔دنیا