تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 423 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 423

۴۲۳ سے جو مساجد اور مشن ہاؤس اب ہمیں عطا کئے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ انہیں آباد کرنے کی کوشش کریں۔دوسری گزارش یہ ہے جو لوگ فاصلہ پر رہتے ہیں اور مسجد میں نہیں آ سکتے وہ اپنے گھروں میں نماز با جماعت کا اہتمام کریں۔کم از کم ایک نماز با جماعت گھر میں ادا کرنے کا انتظام ہونا چاہیئے اور نماز کے بعد درس کا اہتمام بھی کیا جائے۔قرآن کریم، احادیث اور پھر حضرت مسیح موعود کی کتب ہیں جن کا درس دیا جانا چاہئیے۔اس خطاب کے بعد مکرم چوہدری انور احمد صاحب کاہلوں نے صحابہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جذبہ خدمت خلق کے عنوان پر تقریر کی نیز مجلس انصار اللہ کی تنظیم ، عہد یداران کا چناؤ اور ان پر عائد ذمہ داریوں کی تشریح کی۔آپ نے کہا کہ جس طرح جماعتوں میں مالی چندے کا بجٹ بنایا جاتا ہے اسی طرح ہر مجلس انصار اللہ بیعتوں کا بجٹ بنائے کہ اس سال ہم نے اتنے احباب کو احمدی بنانا ہے۔اس کام کو سرانجام دینے کے لئے آپ غیر احمدی احباب کو گھروں میں چائے کی دعوت پر بلا سکتے ہیں۔ان کو لٹریچر تقسیم کر سکتے ہیں۔لہذا اپنے حالات کا جائزہ لے کر ایک سکیم بنائی جائے اور پھر ان پر عمل کرنے کی پوری سعی کی جائے۔جماعت میں جو امتحانات کتب کا سلسلہ جاری ہے، اسے یہاں بھی جاری کیا جائے۔آپ نے دوستوں کو کتب خرید کر پڑھنے کی عادت سے متعلق حضور انور کا ارشاد بر موقع مجلس مشاورت احباب کے سامنے رکھتے ہوئے درخواست کی کہ ہرگھر میں اس پر عمل ہونا چاہیئے۔نیز کہا کہ بچوں کی تعلیم کی طرف توجہ دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔دعا کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔قیام کا انتظام مسجد فضل اور محمود ہال میں کیا گیا تھا تا تہجد کی نماز با جماعت اور درس قرآن وحدیث میں سہولت سے شمولیت ہو سکے۔اگلے دن تمام انصار کو صبح تہجد کے وقت بیدار کیا گیا۔نماز تہجد و فجر با جماعت ادا کرنے کے بعد مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے درس قرآن کریم اور مکرم نسیم احمد باجوہ صاحب نے حدیث کا درس دیا۔پھر مکرم مبارک احمد صاحب ساقی نے کتاب ” ضرورۃ الامام کے اقتباسات سنائے جس میں حضور نے بچے الہام کی شناخت کے طریقے بیان فرمائے ہیں۔اجلاس اول کی کارروائی زیر صدارت مکرم عبد العزیز دین صاحب نیشنل پریذیڈنٹ ساڑھے نو بجے شروع ہوئی۔تلاوت قرآن کریم مکرم نسیم احمد صاحب باجوہ نے کی۔مکرم خواجہ منیر الدین قمر صاحب نے کلام محمود سے ایک نظم خوش الحانی سے سنائی۔سب سے پہلے مقرر کرم مولوی عبد الکریم صاحب شرما تھے جنہوں نے تعلق باللہ پر ہمیں منٹ تقریر کی اور کہا کہ تعلق کا سب سے بڑا ذریعہ نماز ہے اور اس میں سب سے بڑی چیز جو خدا تعالیٰ سے مانگنے کے لائق ہے وہ یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کو ہی خدا سے مانگے۔مکرم بشیر احمد صاحب آرچرڈ مبلغ سلسلہ سکاٹ لینڈ نے انگریزی زبان میں ایک احمدی کی ذمہ داریاں پر ، مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب نے