تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 389 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 389

۳۸۹ دو اصلاح وارشاد کو سر گرم عمل کرنے سے ہی ادا ہو سکتا ہے۔اگر کوئی زعیم دو تین سال کے عرصہ میں بھی کوئی نیا احمدی سرگرم ادا۔نہیں بناتا ہے تو وہ خدا کی طرف سے عائد ہونے والے فرض کی ادائیگی میں غفلت کا مرتکب ہوتا ہے۔زعماء کو چاہئے کہ دُعا کے ساتھ فکر کے ساتھ ، دُکھ اور غم سے دل کو جلا کر خدا تعالیٰ سے دُعا مانگیں، خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ میں مضطر کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔مضطر دل کی دعا میں خدا برکت ڈالتا ہے۔اور ہر زعیم کی طرح ہر نگران حلقہ کا بھی فرض ہے کہ دیکھے کیوں انصار نے احمدی نہیں بنارہے؟ صدر محترم نے فرمایا کہ زعماء زمیندارہ حکمت کے اصول کے تحت کام کریں اور جو سلوک آپ اپنی زمینوں سے کرتے ہیں وہی سلوک احمدیت کا بیج بونے کے لئے بنی نوع انسان سے کریں، زمین موجود ہو، پیج موجود ہو لیکن کام نہ ہو تو زمین میں جنگل اُگ آئے گا۔خاردار جھاڑیاں اُگ آئیں گی۔اسی طرح اگر اپنی بستیوں کے ماحول سے آپ نے غفلت برتی تو غلط فہمیاں، تعصب، ایذا رسانی اور گالیوں کی خاردار جھاڑیاں ہر طرف اُگنے لگیں گی۔زمیندارہ اصول یہ ہے کہ اگر زمین کسی کی طاقت سے زیادہ ہو تو وہ ابتداء میں اتنی ہی زمین زیر کاشت لاتا ہے جتنی آسانی کے ساتھ سنبھال سکتا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ سب سے پہلے آسان ، ہموار اور اچھی زمین کو اختیار کرتا ہے۔اسی اصول پر آپ اپنے ارد گرد دیکھیں۔اپنے گاؤں میں نسبتا شریف لوگ جو مذہبی دلچسپی رکھتے ہوں اُن کو چن لیں اور تبلیغ شروع کریں۔تبلیغ سے جماعت کے خلاف غلط فہمیاں، تعصب اور جہالت دور ہوگی اور رفتہ رفتہ سعید روحیں احمدیت کی طرف مائل ہونا شروع ہو جائیں گی۔انشاءاللہ صدر محترم نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ دیکھو تم اپنی کھیتوں کی ہریالی کے لئے آسمان کی طرف بھی دیکھتے ہو کہ بارش بر سے تو ہماری محنت کو پھل لگے۔اوپر کی طرف دیکھنا تمہاری فطرت کے اندر داخل ہے۔کچھ دنوں کے اندر اس علاقے میں برسات شروع ہونے والی ہے۔جس سے تمہاری مونجی کی فصل ہری بھری ہو جائے گی۔تو اگر تم اپنی زمین کے لئے آسمان کی طرف بارش کے لئے دیکھتے ہو تو جماعت کی سرسبزی، ہریالی اور ترقی کے لئے بدرجہ اولیٰ آسمان کی طرف نظر کرنی چاہئے۔پس خدا سے ہر آن دعا کرو کہ اے خدا ہماری تبلیغ میں آسمان سے برکت ڈال اور جماعت کو ترقی عطا فرما اور اس کی سرسبزی میں اضافہ کر۔آمین۔یادرکھو اس سارے علاقہ میں ایک عظیم انقلاب آ سکتا ہے۔جماعت کے لئے زمین ہموار ہے۔ہمت کرو۔کوشش کرو۔اپنے فرائض پہچانو اور زمیندارہ اصولوں کو جماعت پر لاگو کرو۔پھر آسمان کی طرف نظر اٹھاؤ اور رحمتوں اور فضلوں کی بارش کے لئے عاجزانہ دعائیں کرو۔صدر محترم نے فرمایا کہ اس سلسلہ میں یہ رپورٹ کہ آپ کی کوششوں کے نتیجہ میں کتنی بیداری پیدا ہوئی؟ کیا کچھ کیا؟ اور کیا نتیجہ برآمد ہوا؟ براہ راست مجھے لکھ کر بھیجیں اور جو حل طلب امور ہوں ان کا ذکر کر کے مشورہ