تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 390 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 390

۳۹۰ مانگیں۔اس بارہ میں انشاءاللہ مرکز بھی بر وقت رہنمائی کرتا رہے گا۔یہ امر بھی نہ بھلائیں۔جونگران ہیں اُن سے پوچھا جائے گا۔میں نہ پوچھوں گا تو خدا پو چھے گا لیکن دینی ذمہ داریوں میں آپ لازماً اسی طرح جواب دہ ہیں جس طرح میں ہوں۔اس مؤثر خطاب کے بعد صد محترم نے اجتماعی دعا کرائی۔اسی شام ساڑھے چار سے ساڑھے چھ بجے تک کھلی جگہ پر شامیانوں کے نیچے محفل سوال و جواب کا نہایت دلچسپ دور چلا۔درمیان میں آدھ گھنٹہ تک زور دار بارش ہوئی۔حاضرین کے ساتھ صدر محترم بھی بارش میں شرابور ہو گئے۔مگر دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ محفل مسلسل جمی رہی۔شام سواسات بجے رائے پور سے روانہ ہوکررات پونے بارہ بجے ربوہ تشریف لے آئے۔اس دورہ میں مکرم منور شمیم خالد صاحب قائد عمومی اور مکرم محمد اسلم صابر صاحب قائد تجنید صدر محترم کے ہمراہ تھے۔﴿۲۰﴾ یک روزہ اجتماع ضلع ڈیرہ غازی خان یہ اجتماع مورخه ۲۹ مئی ۱۹۸۱ء بروز جمعہ بمقام ڈیرہ غازی خان منعقد ہوا۔مرکز سے دو علماء نے شرکت کی۔جمعہ کا خطبہ مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے دیا۔جس میں انہوں نے علم و عمل کا فلسفہ سمجھایا۔اس سلسلہ میں بہت سی احادیث اور مثالیں دے کر واضح کیا کہ اسلام عمل کا نام ہے۔لہذا اسلام کے احکام سمجھنے اور اُن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔جمعہ کے بعد باقاعدہ اجلاس تلاوت ، عہد اور نظم سے شروع ہوا۔مکرم مولانا حیدرعلی صاحب ظفر مربی سلسلہ نے مقامی تربیت اولاد اور مکرم مولانا منیر الدین احمد صاحب مبلغ سویڈن نے انصار اللہ کی ذمہ داریوں پر تقاریر کیں۔بعد ازاں زعماء انصار اللہ کا اجلاس ہوا جس میں مکرم نائب قائد اصلاح وارشاد نے مجالس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات دیں۔چھ بجے بعد دو پہر ایک دوست کے مکان پر علمی مذاکرہ کی محفل ہوئی۔احمدی احباب کے علاوہ چھ غیر احمدی سنجیدہ اور صاحب علم دوست بھی موجود تھے۔مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے سوالات کے مدلل اور تشفی بخش جواب دیئے۔مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی۔ساڑھے آٹھ بجے مکرم مولانا منیر الدین احمد صاحب نے سلائیڈ ز دکھا ئیں اور تفاصیل بھی بتائیں۔اجتماع ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔تمام مقامی احمدی دوست شامل ہوئے۔مستورات ، خدام اور اطفال کے علاوہ ضلع کے دیگر انصار اور خدام نے بھی شرکت کی۔مہمانوں کو صبح اور شام کا کھانا بھی پیش کیا گیا۔11 سرگودھا شہر میں ایک کامیاب تربیتی اجتماع مورخه ۲۹ مئی ۱۹۸۱ء کو مجلس انصار اللہ سرگودھا شہر ضلع کے زیر اہتمام ایک تربیتی و تبلیغی پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں جملہ مجالس کے زعماء ، علاقائی نگران اور نظامت ضلع کے اراکین عاملہ شریک ہوئے۔مکرم صوفی