تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 14
۱۴ ترجمہ:۔جولوگ اپنے مال رات اور دن، پوشیدہ بھی اور ظاہر بھی (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے رہتے ہیں اُن کے لئے اُن کے رب کے پاس اُن کا اجر ( محفوظ) ہے۔اور نہ تو انہیں کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔(۲) وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَاحْسِنُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (سورة البقره آیت (۱۹۶) ترجمہ: اور اللہ کے راستے میں ( مال و جان ) خرچ کرو اور اپنے ہی ہاتھوں (اپنے آپ کو ) ہلاکت میں مت ڈالو اور احسان سے کام لو۔اللہ احسان کرنے والوں سے یقیناً محبت کرتا ہے۔لَيْسَ عَلَيْكَ هُدَهُمْ وَلَكِنَّ اللهَ يَهْدِى مَنْ يَشَاءُ ۖ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِانْفُسِكُمْ وَمَا تُنْفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمُ ( سورة البقره آیت ۲۷۳) وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ ترجمہ: انہیں راہ پر لانا تیرے ذمہ نہیں ہے۔ہاں اللہ جسے چاہتا ہے راہ پر لے آتا ہے اور جو اچھا مال بھی تم (خدا کی راہ میں ) خرچ کرو اور حقیقت یہ ہے کہ تم ایسا خرچ صرف اللہ کی توجہ چاہنے کے لئے کیا کرتے ہو۔سو اُس کا نفع بھی تمہاری اپنی جانوں ہی کو ہوگا۔اور جو اچھا مال بھی تم خرچ کرو وہ تمہیں پورا پورا ( واپس کر دیا جائے گا اور تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔(۴) آمِنُوا بِاللهِ وَرَسُوْلِهِ وَأَنْفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِينَ فِيْهِ فَالَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَأَنْفَقُوا لَهُمْ أَجْرٌ كَبِيرٌ (سورۃ الحدید آیت (۸) ترجمہ: اور تم میں سے جو مومن ہیں اور خدا کی راہ میں خرچ کرتے رہتے ہیں اُن کو بہت بڑا اجر ملے گا۔(د) فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَاَطِيْعُوا وَأَنْفِقُوا خَيْرًا لِانْفُسِكُمْ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (سورة التغابن آیت ۱۷) ترجمہ: پس جتنا ہو سکے اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اُس کی بات سنو اور اُس کی اطاعت کرو، اپنے مال اُس کی راہ میں خرچ کرتے رہو۔یہ تمہاری جانوں کے لئے بہتر ہوگا۔اور جولوگ اپنے دل کے بخل سے بچائے جاتے ہیں۔وہ کامیاب ہوتے ہیں۔(1) مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ في كل سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ وَاللهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَّشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ( سورة البقره آیت ۲۶۲) ترجمہ: جو لوگ اپنے مالوں کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اُن (کے اس فعل ) کی حالت اُس دانہ کی