تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 152 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 152

۱۵۲ پیدا کرنا۔ماہنامہ انصار اللہ اور دیگر مرکزی مطبوعات کو روشناس کروانا اور مرکز سے ان کو حاصل کرنے کی تحریک کرنا ، بجٹوں کی تشخیص اور چندوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دلانا اور مرکزی گیسٹ ہاؤس اور دفتر کی تعمیر میں بیرونی مجالس کو حصہ لینے کی تحریک کرنا نیز مجالس بیرون کی بیداری کیلئے دوسرے ضروری اقدامات کرنا شامل ہے۔محترم چوہدری صاحب نے مزید بتایا کہ دورے میں شامل نو ممالک کے علاوہ روٹی پکانے کی مشین دیکھنے کے سلسلے میں میکسیکو گیا اور واپسی پر جاپان میں مختصر قیام کیا۔وہاں مکرم عطاء المجیب صاحب را شد مربی انچارج اور احباب جماعت سے ملاقات کی اس طرح عملاً اس دورہ میں گیارہ ممالک شامل رہے۔تجنید کے اعداد و شمار کے حوالہ سے محترم چوہدری صاحب نے بتایا کہ اس دوران جو ابتدائی تجنید کی گئی ہے (اور جو ابھی تشنہ تکمیل ہے ) کی رو سے بھی قبل اور بعد کے اعداد و شمار میں غیر معمولی فرق پڑ گیا ہے۔اور اب ریکارڈ کے مطابق کئی گنا زیادہ انصار با قاعدہ تنظیم کے رکن بن چکے ہیں۔ان ممالک میں موجود لیکن منتشر انصار کی تجنید کا کام کرنا ابھی باقی ہے۔تربیتی مساعی کے ضمن میں محترم نائب صدر صاحب نے آگاہ کیا کہ ان ممالک کے حالات کافی مختلف ہیں۔بہت سے انصار منتشر شکل میں مختلف جگہوں پر الگ الگ رہتے ہیں اور مسجد یا مشن ہاؤس سے اتنے دور ہیں کہ نمازوں کیلئے آنا ان کیلئے ممکن نہیں۔جو انصار مساجد اور مشن ہاؤسز کے قریب رہتے ہیں ، ان پر زور دیا گیا کہ حتی المقدور نمازیں مساجد یا مقررہ مراکز نماز میں ادا کریں اور اپنے بچوں کو بھی ضرور ساتھ لائیں۔جو مسجد سے دور ہیں وہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ اپنے گھروں میں نماز با جماعت کا اہتمام کریں اور شروع میں کم از کم ایک نماز باجماعت اپنے گھروں میں ادا کریں۔مکرم چوہدری صاحب نے بتایا کہ ان ممالک میں تربیت اولاد کا مسئلہ دوسرے بہت سے مسائل سے زیادہ اہم ہے۔انصار کو توجہ دلائی گئی کہ بچوں کو نماز یاد کرائی جائے۔قرآن مجید ناظرہ پڑھایا جائے اور تلاوت قرآن کریم کی عادت ڈالی جائے۔شعبہ تعلیم کی مساعی کے ضمن میں کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مطالعہ کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔اصلاح وارشاد اور دعوت الی اللہ کے شعبے میں عملاً اس میدان میں سارا بوجھ مبلغین کرام کے کندھوں پر ہے۔چنانچہ انصار کو اس ذمہ داری کی طرف توجہ دلائی کہ ان میں سے ہر ایک اسلام کا پیغام اپنے ملک کے لوگوں تک پہنچائے۔مکرم چوہدری صاحب نے کہا کہ کسی بھی مجلس کی ترقی کے لئے مالی استحکام بڑا ضروری ہے۔پس اس دورہ میں مجالس کے بجٹ تشخیص کرانے کی طرف خصوصی توجہ دی گئی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس دوران کی گئی کوششوں کے نتیجہ میں یورپ کا بجٹ اکثر و بیشتر تشخیص ہو چکا ہے۔اس ضمن میں جن ممالک کا کچھ کام باقی ہے، وہ انشاء اللہ جلد مکمل ہو جائے گا۔