تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 554 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 554

554 حضرت مصلح موعود پر ابد الآباد تک اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔آمین۔خدا تعالیٰ آپ کو صحت و سلامتی سے رکھے اور لجنہ کی تاریخ کے بقیہ حصے بھی مکمل کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین محترمہ امۃ الرشید صاحبه فرحت زوجہ خان حبیب اللہ خان صاحب ربوہ: آپ کی تیار کردہ تاریخ لجنہ جلد اول ملی۔شروع سے لے کر آخر تک دیکھی اور پڑھی۔بڑی ہی دلچسپ کتاب تیار ہوئی ہے۔آپ کی اس محنت اور جدوجہد کی وجہ سے دل سے ہزار ہا دعائیں نکلتی ہیں۔خدا تعالیٰ آپ کی زندگی میں برکت ڈالے اور مزید دینی کاموں کے کرنے کی توفیق دے۔خدا تعالیٰ نے آپ ہی کی دعاؤں کے طفیل آپ کی دلی آرزو کو پورا کیا۔آپ نے ہم عورتوں پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔جزاک اللہ احسن الجزاء۔محترمه سلیمه خورشید صاحبه ملتان :- تاریخ لجنہ کے لکھنے کے لئے آپ نے کتنی محنت کی۔یہ تو اس کے پڑھنے سے ہی پتہ چل سکتا ہے۔آپ کی انتھک کوشش کا یہ ثمر ہے۔میرے پاس الفاظ نہیں کہ اپنے جذبات کی صحیح عکاسی کرسکوں۔بہت دنوں سے چاہ رہی تھی کہ آپ کی خدمت میں بذریعہ خط ہی حاضر ہوں اور اپنے چند ٹوٹے پھوٹے جذبات کا اظہار کروں لیکن آپ کی بلند ہستی اور اپنی کم مائیگی کا احساس نہایت شدت کے ساتھ تھا۔سوچتی تھی کہ خط شروع کیسے کروں اور کیا لکھوں۔حاضر تو بہر حال ہونا ہی تھا۔سواپنے دل کی گہرائیوں سے نکلتی ہوئی محبت اور عزت کے جذبات کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ پر بے پایاں فضل و رحمت کے دروازے کھولے۔ہر آن آپ کا حافظ ہو۔آپ کو صحت کے ساتھ لمبی اور کام کرنے والی فضلوں اور رحمتوں سے بھری ہوئی زندگی بخشے۔۱۰ محترمه سیده نسیم سعید صاحبہ ایم۔اے گوجرانوالہ:۔اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مد ظلہ العالی کو حضرت مصلح موعودؓ کی عین خواہش اور اپنے قابل احترام والد حضرت میر محمد اسماعیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دعا کا و ۲ مصباح مئی ۱۹۷۱ء صفحہ ۱۹