تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 553 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 553

553 " تاریخ لجنہ اماءاللہ اس سعی پیہم کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہے۔عورت کے حقوق کیا ہیں اور اس کے فرائض کیا۔وہ قوم وملت کے لئے کس حد تک ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرسکتی ہے اور اس کے صدق و وفا کے افسانے کیا ہیں، اس کی تنظیمی صلاحیتیں کتنی اعلیٰ ہیں اور سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس بارہ میں صنف نازک پر کیا احسانات ہیں۔ان سب حقائق کی ایک اچھوتی خوبصورت اور دلچسپ تصویر آپ کو تاریخ جنہ اماءاللہ میں ملے گی۔حضرت چھوٹی آپا ہمارے لئے بے انتہا شکریہ کی مستحق ہیں کہ ان کی سعی پیہم اور شبانہ روز کی محنت نے یہ گراں قدر تحفہ عطا کیا۔اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ وہ حضرت سیدہ چھوٹی آپا کو اُن کے اس احسان عظیم پر خاص الخاص اجر عطا فرمائے اور اپنے فضل و کرم سے صحت و سلامتی کے ساتھ تا دیر آپ کا سایہ عاطفت ہم سب کے لئے باعث راحت و تسکین بنائے اور ہمیں اپنے بزرگ اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق بخشے۔آمین وو ۶ محترمہ امتہ الباری صاحبہ ایم۔اے بیگم ناصر احمد صاحب قریشی کراچی:۔ساری تاریخ اپنی کمیاب فرصتوں میں پڑھ لی۔بے حد لطف آیا۔سارے گذرے زمانہ کی باتیں متشکل ہو کر نگاہوں میں گھوم گئیں جو ہمارے ہوش سے پہلے کی ہیں۔بے حد جذ بہ پیدا ہوا کہ کاش ہم بھی کسی قابل ہوتے۔یہ سب قربانیاں خدا تعالیٰ کی توفیق سے حاصل ہوتی ہیں۔میرا خیال ہے کہ سب خواتین کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیئے۔کتاب اپنی دلچسپی اور افادیت کے لحاظ سے بے نظیر ہے۔ے۔محترمہ مبارکہ قیوم صاحبہ کوئٹہ:۔میں نے تاریخ لجنہ یہاں آکر پڑھی۔جس بہترین طریقے پر آپ نے اسے ترتیب دیا ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے۔لجنہ کے ابتدائی حالات اور حضرت مصلح موعودؓ کی عورتوں کی تعلیم و تربیت کے لئے دن رات کی لگن کو پڑھ کر دل پر ایک خاص اثر ہوتا ہے۔اس زمانے میں جبکہ عورت کی تعلیم و تربیت پاک و ہند میں بالکل نظر انداز تھی عورتوں کی زندگی کی ڈگر کو ہی بدل کر رکھ دینا واقعی ایک ایسے اولوالعزم انسان کا کام تھا جس کے ساتھ خدا کا ہاتھ ہو اور جس کے سر پر خدا کا سایہ ہو۔خدا تعالیٰ مصباح مارچ ۱۹۷۱ ء صفحه ۸