تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 427 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 427

427 اور اصلح الموعود بھی ہیں۔اس لئے دنیا کی کوئی طاقت حضور کو حضور کے منصب سے معزول نہیں کر سکتی۔حضور کو خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے اور کوئی نہیں جو خدا تعالیٰ کے خلیفہ کو معزول کرے۔ہم نے حضور کے ذریعہ زندہ نشانات دیکھے ہیں۔ان زندہ نشانوں کو دیکھنے کے بعد انکار یا مخالفت یقیناً عذاب الہی مول لینا ہے۔پس آپ بہنیں، آپ کے خاوند، آپ کی اولاد میں، آپ کے خاندان اس قسم کے فتنہ پرداز عناصر سے بیزار رہیں اور اُن سے لا تعلقی کا اظہار کریں۔چونکہ اپنی اولادوں کو صحیح راہنمائی کرنے میں عورتوں کا زیادہ دخل ہوتا ہے اس لئے آپ کو اس سلسلہ میں مضبوط قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔اس کے بعد تمام ممبرات لجنہ اماء اللہ نے حضرت مصلح موعود ایدہ اللہ سے محبت و وفاداری اور منافقین سے بیزاری کا ایک ریزولیوشن بالا تفاق منظور کیا ہے اس کے بعد سب کمیٹی شوری کی نمبرات کے نام تجویز کئے گئے اور سوا چار بجے شام پہلا تقریری مقابلہ شروع ہوا۔جس میں مختلف گروپ بنادیئے گئے۔چنانچہ طالبات کالج میں سے:۔اول حلیمہ بیگم صاحبہ سیکنڈ ائیر دوم زرینہ صاحبہ تھر ڈائیر سکول کی طالبات میں سے:۔اول صاحبزادی امتہ القدوس بنت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب دوم سوم عام مستورات میں سے:۔اول دوم ثریا صاحبہ (نهم) رشیده ثریا صاحبه امینہ فرحت صاحبہ اہلیہ چوہدری عبدالرحمن صاحب بنگالی تقریروں کے عنوانات حسب ذیل تھے:۔ارجمند با نو صاحبه لے رجسٹر کارروائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے رجسٹر کارروائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ