تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 428 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 428

428 ۱۔برکات خلافت ۲۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے ۳۔حضور اکرم ﷺ کے طبقہ نسواں پر احسانات ۴۔الوالعزم محمود ۵۔احمدی مستورات کی ذمہ داریاں شام کے سات بجے سب کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایجنڈا پر غور کیا گیا۔دوسرا دن ۲۰ را کتوبر ۱۹۵۶ء بروز ہفتہ:- پہلا اجلاس :- مورخہ ۲۰/اکتوبر کو ٹھیک ساڑھے سات بجے پہلا اجلاس زیر صدارت حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم کے بعد نظم پڑھی گئی۔جس کے بعد حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے لجنہ اماءاللہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔جس کا خلاصہ درج ذیل ہے:۔چونکہ گذشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر نمائندگان نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر وقت بہت تھوڑا ہوتا ہے اور رات کا وقت ہوتا ہے اس لئے لجنہ کی شورٹی دوران سال میں کسی اور موقع پر منعقد کی جایا کرے۔چنانچہ کثرت رائے سے یہی قرار پایا تھا کہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع کے موقعہ پر ہی لجنہ اماءاللہ کا بھی ایک اجتماع ہو جایا کرے جس میں نمائندگان لجنہ اماءاللہ کی شوری منعقد ہو۔اس دفعہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع کے موقعہ پر ہی لجنہ اماءاللہ کا اجتماع قرار پایا۔آپ نے فرمایا:۔تمام لجنات کو چاہیئے کہ وہ اپنے کاموں کے لئے اپنے ہاں دفتر قائم کریں جیسا کہ لجنہ ربوہ اور لجنہ کراچی نے دفتر قائم کئے ہیں تا کہ کام بروقت اور صحیح معنوں میں ہو سکیں۔پھر آپ نے بتایا کہ:۔ا۔اس سال کا نمایاں کام دستکاری کے سکول کا اجراء ہے۔۲۔دوسرا نمایاں کام زنانہ نصرت جنرل سٹور کا اجراء ہے جس کا افتتاح ۱۹ اکتوبر ۱۹۵۶ء بروز جمعہ ہو چکا ہے۔