تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 371
371 سیرۃ النبی کے جلسے سیرۃ النبی کے مندرجہ ذیل جلسوں کی رپورٹیں شائع ہوئیں:۔ربوہ 1 کھاریاں، حیدر آباد دکن ڈیرہ غازی خان، گولیکی ہنٹگمری (ساہیوال) ۳ جڑانوالہ،سیالکوٹ لجنات کی مجلس شوری :۔۲۷ ۲۸ دسمبر ۱۹۵۴ء کی درمیانی شب ساڑھے سات بجے شام زنانہ جلسہ گاہ کی سٹیج پر لجنہ اماء اللہ مرکزیہ کی نویں مجلس شوری منعقد ہوئی۔صدارت کے فرائض حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ نے سرانجام دیئے۔مرکزی عہدیداران کے علاوہ ۳۳ بیرونی لجنات کی نمائندگان نے اس میں شرکت کی۔تلاوت قرآن کریم کے بعد حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ جنرل سکرٹری نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس دفعہ لجنات نے اپنی مجلس شوری کے لئے کوئی خاص تجاویز نہیں بھجوائیں جن سے ایجنڈا مرتب کیا جا سکتا۔آپ نے فرمایا کہ آج یعنی ۲۷ دسمبر کی تقریر میں حضور نے مستورات کو جو ہدایات دی ہیں۔ان پر عمل درآمد کرنے کے لئے سکیم بنائی جانی چاہیئے۔تجویز:۔بعض بہنوں نے یہ تجویز پیش کی کہ مجلس شوری کے لئے جلسہ کے ایام موزوں نہیں ہیں کیونکہ مرکزی کارکنات پر کام کا بہت بوجھ ہوتا ہے اور بیرونی نمائندگان نے بھی دن بھر جلسہ سننے کے بعد ملنا جلنا ہوتا ہے۔اور کام بھی ہوتے ہیں۔لہذا شوری دوران سال کسی اور وقت منعقد کی جائے۔فیصلہ:۔کثرت رائے سے فیصلہ ہوا کہ امسال مجلس شوری خدام الاحمدیہ کے اجتماع کے ایام میں منعقد کی جائے تا مستورات کو آنے جانے میں بھی سہولت رہے۔۱ افضل ۲۰ نومبر ۱۹۵۴ء صفحه ۲ الفضل ۱۶ نومبر ۱۹۵۴ء صفحه ۶ ۳ مصباح دسمبر ۱۹۵۴ء صفحه ۴۱