تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 370
370 دینی اسباق دیئے گئے۔سب سے پہلے لجنہ اماءاللہ کی بنیاد پاڈ انگ یعنی مغربی سماٹرا میں رکھی گئی۔لجنہ اماءاللہ کا مرکزی بورڈ ۱۹۵۳ء میں معرض وجود میں آیا۔دوران سال کی عہدہ داران کے نام ذیل میں درج ہیں:۔صدر نائب صدر سیکرٹری سیکرٹری مال - محاسب سیکرٹری تبلیغ و تربیت سیکرٹری امور عامه سیکرٹری عمومی مسر یوسف احمدی صاحبہ مسزائیں ہدایہ مسز مریم سونیائی ہادی مریکی پونتو مسرمتی احمد مسر حسنه رسلی مسر ملک عزیز احمد اس وقت ہماری ۳۵ شاخیں ہیں۔ہماری لجنہ اماءاللہ کے نمایاں کاموں کی رپورٹ یہ ہے۔لجنات کی تعلیم اور تربیت کا پروگرام اور قرآن کریم کی تعلیم، بچوں کونماز اور قرآن کی تعلیم ، بیماروں کی تیمار داری اور امداد، احمدیوں کو غیر احمدیوں کے ساتھ شادی سے اجتناب کی تلقین ، لجنات اور ناصرات کو اس بات کی طرف متوجہ کرنا کہ وہ اپنی زینت کو غیر محرموں کے سامنے ظاہر نہ کریں اور اپنی زندگیاں اسلام کے مطابق ڈھالیں۔۲۰ فروری یوم مصلح موعود:۔یوم مصلح موعود پر ہر جگہ لجنات نے جلسے کئے۔ربوہ میں صبح کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔تین بجے سے پانچ بجے تک حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ کی صدارت میں جلسہ ہوا۔جس میں حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ محترمہ امتہ اللہ خورشید صاحبہ محترمہ امتہ المنان صاحبہ اور محتر مہ امتہ الحفیظ صاحبہ نے تقاریر کیں۔جلسہ کے بعد کھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات دیئے گئے۔مصباح مارچ ۱۹۵۴ء صفحه ۳۰