تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 372 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 372

372 حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے فرمایا کہ حضور نے مندرجہ ذیل امور کی طرف توجہ دلائی ہے:۔ا۔مسجد ہالینڈ کے لئے مستورات کا اس سال کا وعدہ اکیس ہزار کا تھا۔لیکن افسوس ہے کہ اس مد میں اس سال آمد بہت کم ہے۔عہدیداران اس طرف توجہ دیں اور وصولی کا انتظام کریں۔۲۔لجنات خاص خیال رکھیں کہ تمام احمدی مستورات پردہ کی پوری پابندی کریں۔اگر کسی جگہ اس کی خلاف ورزی ہو تو اصلاح کی پوری کوشش کی جائے۔اجلاس میں سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنائی گئی۔اس کے بعد دعا ہوئی اے سال رواں کا آمد و خرچ :۔سال رواں ۵۴-۱۹۵۳ء میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی کل آمد چھ ہزار آٹھ سو پچاسی روپے اور کل خرچ چھ ہزار آٹھ سو تہتر روپے تھا۔جلسہ سالانه ۱۹۵۴ء:- جلسہ سالانہ خواتین حسب معمول ۲۶-۲۷ - ۲۸ دسمبر کو منعقد ہوا۔پہلے اجلاس میں زیر صدارت حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ ، حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے ” جماعتی تربیت کے لئے ہماری ذمہ رض داریاں کے موضوع پر خطاب فرمایا۔دوسرے اجلاس کا پروگرام مردانہ جلسہ گاہ سے سنا گیا۔۲۷ دسمبر کو صدارت کے فرائض حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ مدظلہا نے ادا کئے۔محترمہ امت اللہ صادق صاحبہ ایم۔اے نے ”ہمارا ماحول اور ذکر الہی کے موضوع پر ، حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ نے عورتوں پر آنحضرت ﷺ کے احسانات کے موضوع پر محترمہ امۃ الرحمن صاحبہ نے مسلمانوں کی علمی خدمات کے موضوع پر تقاریر کیں۔دوسرے اجلاس میں حضور کی تقریر مردانہ جلسہ گاہ سے سنی گئی۔۲۸ دسمبر کو پہلا اجلاس زیر صدارت حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ شروع ہوا۔محترمہ حمیدہ صابرہ صاحبہ کی تقریر ” برکات الدعاء محترمہ امۃ الرشید شوکت صاحبہ کی تقریر آنحضرت ﷺ کے حالات قرآن کریم کی روشنی میں" کے موضوع پر اور محترمہ امتہ المجید صاحبہ ایم۔اے نے ” جنت اخروی ے رجسٹر کا رروائی لجنه مرکز یہ مصباح فروری ۱۹۵۴ء صفحه ۳۵