تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 20
20 20 (۵) محترمہ امتہ الطیف صاحبہ ا رتن باغ لاہور کا خط اپنے والد محترم عبدالرحیم صاحب مالک دیانت سوڈا واٹر فیکٹری قادیان کے نام :۔” جب کنوائے قادیان سے آئے تو نہایت مضطر با نہ حالت ہو جاتی ہے۔جب تک ہم کو قادیان نہ ملے ہمارے لئے دنیا اندھیر ہے باوجود فراخ ہونے کے تنگ ہے۔جلد اللہ تعالیٰ کسی قربانی کو نوازے اور ہماری مشکلات حل ہوں۔امتہ الشکورے کو اپنا گھر معلوم نہیں ہوتا۔ہر وقت روتی رہتی ہے۔آپ کو اتنا یاد نہیں کرتی جتنا قادیان کو۔(۲۔نبوت رنومبر 2017 (۲) محترمہ مسعودہ بر لاس صاحبہ نے اپنے بھائی مرزا الطاف الرحمن صاحب آف برلاس ہاؤس دار الرحمت قادیان کے نام لکھا:۔تم ہمارا فکر نہ کرنا۔مستقل مزاجی سے قادیان میں رہ کر تکالیف کو برداشت کر کے خداوند کے فضلوں کے وارث بننا۔احمدیت کا کارآمدستون بننا۔ہمیں خوشی اور فخر ہے کہ ہمارا ایک ہی بھائی ہے جسے احمدیت کی خدمت کے لئے خداوند کریم نے خاص موقعہ دیا اور اس میں استقامت عطا فرمائی۔ہم اس پر جتنا بھی فخر کریں کم ہے۔امی بھی تمہیں ) دعا دیتی ہیں۔(۹) نبوت رنومبر ۱۹۴۷ء (۷) محترمہ سیدہ رشید بیگم صاحبہ نے اپنے بیٹے سید سعید احمد صاحب قادیانی متعلم جامعہ احمدیہ قادیان کے نام لکھا:۔عزیزم! قادیان میں رہو۔آج آپ لوگوں کے امتحان کا وقت ہے۔دعا ہے کہ خدا تم کو امتحان میں کا میاب کرے۔آپ قادیان میں ہی رہیں یہاں تک کہ حضرت امیر المومنین کی طرف سے آپ کو قادیان سے جانے کی اجازت مل جاوے۔دوبارہ تاکید ہے کہ بلا اجازت حضرت امیر المومنین کے کسی صورت میں بھی قادیان سے نہ آئیں۔کیونکہ اب ایمان کی آزمائش کا وقت ہے۔خد اسے دعا ہے ) کہ تم اپنے ایمان کا بہتر نمونہ دکھاؤ اور دین کے ستارے بن کر چمکو اور دنیا کے لوگوں وو۔) کے لئے رہنما بنو “ (۲۳ نومبر ۱۹۴۷ء اہلیہ شیخ خورشید احمد صاحب نائب مدیر الفضل ربوہ :۔محترم عبدالرحیم صاحب دیانت کی سب سے چھوٹی صاحبزادی سے تاریخ احمدیت جلدا اصفحہ ۱۴۲