تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 208 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 208

208 اعلیٰ تعلیم بھی ہماری جماعت کی عورتوں میں پھیل جائے گی اور وہ اپنا وقت ضائع کئے بغیر بہت جلد اعلیٰ کامیابی حاصل کرلیں گی۔“ اس کے بعد حضور نے مسجد ہالینڈ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔میں نے عورتوں کے چندے سے مسجد ہالینڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور مردوں کے چندہ سے امریکہ کی مسجد تیار ہوگی۔عورتوں کے لئے یہ امر موجب خوشی ہے کہ ان کا چندہ مردوں کے چندہ سے بڑھ گیا ہے۔پس تمہیں چاہئے کہ اپنے اس اعزاز کو قائم رکھتے ہوئے بہت جلد اپنا چندہ اکٹھا کرو۔“ نیز حضور نے فرمایا کہ دفتر لجنہ کی بنیادیں رکھی جاچکی ہیں اس میں بارہ کمرے ہوں گے ایک ہال کمرہ، لائبریری اور مطالعہ کرنے کے کمرے ہوں گے۔عام مطالعہ کرنے والی اور نوٹس لینے والی مستورات کے لئے الگ کمرے ہوں گے جہاں بیٹھ کر وہ مطالعہ کریں گی اور اس طرح جلسہ کے دنوں میں بھی وہاں ٹھہر سکیں گی۔عمارت کے اوپر خرچ کا اندازہ پچاس ہزار کا ہے جس میں سے ۲۸ ہزار جمع ہے۔اگر جلد بقیہ چندہ فراہم ہو جائے تو اگلے سال تمام عمارت بن جائے گی۔“ اپنی تقریر کو ختم کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :۔ان حالات میں آپ کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے اور وہ اخلاص پیدا کرنا چاہیئے جو صحابیات میں پایا جا تا تھا۔اور آپ کو تبلیغ میں مردوں سے کسی صورت میں پیچھے نہ رہنا چاہئے تا کہ آپ کا حصہ مردوں سے کم ثابت نہ ہو۔پانچویں مجلس شوری لجنہ اماءاللہ کے فیصلے :۔لجنہ اماء اللہ کی پانچویں شوری ۲۷ / دسمبر ۱۹۵۰ء کو زنانہ جلسہ گاہ کی سٹیج پر آٹھ بجے شب زیر صدارت حضرت سیّدہ اُم داؤد صاحبہ نائب صدر لجنہ اماء اللہ مرکز یہ منعقد ہوئی۔علاوہ مرکزی عہدیداران کے ۶۱ لجنات کی نمائندگان نے شرکت کی۔اس میں مندرجہ ذیل فیصلے ہوئے:۔تجویز۔لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا دفتر بننا شروع ہو چکا ہے۔اس کی مکمل تکمیل کا تخمینہ پچاس ہزار لگایا گیا ہے اس وقت لجنہ اماءاللہ کے فنڈ میں ۲۸ ہزار روپیہ موجود ہے باقی ۲۲ ہزار روپیہ بہر حال ہم غیر مطبوعہ منقول از رجسٹر کا رروائی جلسہ سالانہ ۱۹۵۰ء