تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 209
209 نے جمع کرنا ہے اس کے لئے کیا طریق اختیار کیا جائے۔فیصلہ :۔اس تجویز کوسن کر نمائندگان نے اپنے اپنے وعدہ جات لکھوانے شروع کئے لیکن جو وعدہ جات لکھوائے گئے تھے ان کی میزان چار ہزار بنتی تھی جو بہت تھوڑی رقم تھی اس لئے سب بہنوں کی متفقہ رائے سے یہی فیصلہ ہوا کہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ غور کر کے یہ رقم تمام لجنات پر پھیلا دے جس کو پورا کرنے کی وہ ذمہ دار ہوں گی۔چنانچہ ایسا ہی کیا گیا ہر لجنہ کی تعداد کو مدنظر رکھ کر ان کے ذمہ رقم لگادی گئی۔ابتداء میں اندازہ پچاس ہزار کا تھا لیکن ۶۳۰۰۰ میں دفتر کی عمارت ،سات ہزار میں کوارٹر اور سات آٹھ ہزار میں ہی چار دیواری مکمل ہوئی جس کے لئے کئی سال تک بہنوں سے چندہ لیا جاتا رہا جو بہنوں نے باوجود یکہ ان دنوں مسجد ہالینڈ کا چندہ بھی لیا جارہا تھا جلد پورا کر دیا۔تجویز: لجنہ اماءاللہ مرکز یہ ہر ماہ کی رپورٹ ایک میگزین کی صورت میں شائع کیا کرے جس میں ہر لجنہ کی ماہانہ رپورٹ ہو۔بیدار اور ست لجنات کا تذکرہ ہو۔ہر ماہ جو لجنہ کا چندہ ہو اس کا حساب درج ہو۔لجنات کے نام درج ہوں تا مسابقت کی روح پیدا ہو۔لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے کام کی ہدایات ہوں۔اگر یہ رسالہ آٹھ صفحات پر مشتمل ہوتو اس پر ۵۰ روپے اوسطاً خرچ آئے گا۔فیصلہ:۔اکثر نمائندگان کی یہی رائے تھی کہ یہ آٹھ صفحے مصباح کے ساتھ لگائے جائیں لیکن جب حساب ان کے آگے پیش کیا گیا کہ اس طرح خرچ زیادہ آئے گا تو پھر سب نمائندگان نے یہ رائے پیش کی کہ فروری میں جنوری کی رپورٹ شائع کی جائے اس کے بعد وہ اپنی آراء بھجوائیں گی۔چنانچہ اس فیصلہ کے بعد سے لجنہ کی رپورٹیں مصباح میں ہی شائع ہوتی ہیں لے تجویز:۔ہر لجنہ کی طرف سے سال میں کچھ تبلیغی جلسے منعقد کئے جائیں تا جو غلط فہمیاں اور نا واقفیت لوگوں میں پائی جاتی ہے اس کو رفع کیا جاسکے۔ایسے موقعوں پر کچھ تقریب چائے وغیرہ کر لی جائے جس میں غیر احمدی مستورات کو بھی مدعو کیا جائے۔(مالیر کینٹ کراچی) فیصلہ:۔مناسب ہے۔لیکن جوخرچ برداشت کر سکیں وہی کریں لازمی نہ ہو ئے لے اب کوشش کی جارہی ہے کہ حکومت کی طرف سے ڈیکلریشن ملنے پر ”اخبار لجنہ اماءاللہ کے نام سے ایک رسالہ نکالا جائے۔ے رجسٹر کا رروائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ