تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 183
183 پردہ بنا ہوا ہوتا تو اُن کا سارا کام اس جگہ پر بڑی اچھی طرح چل سکتا تھا۔میں نے لجنہ سے کہا تھا کہ میری کسی تحریک کی ضرورت ہی نہیں جس وقت مستورات اپنا دفتر بنا ہوا دیکھیں گی بس کہیں گی سبحان اللہ! فورالو چندہ اور اس کو مکمل کرو۔پس میرے زیادہ کہنے کی کوئی ضرورت نہیں میرے خیال میں جو سامنے دفتر لجنہ اماء اللہ کا بنا ہوا ہے وہ اپنی شان سے اور اپنی عظمت سے اور اپنے اس نظارہ سے کہ مرد چپ کر کے بیٹھے ہیں اور ہم نے اپنا دفتر بنا لیا ہے عورتوں کو سب وعظوں سے زیادہ کام پر تیار کر دے گا۔مجھے یقین ہے کہ وہ بڑے شوق سے جاتے ہی روپے جمع کرنا شروع کر دیں گی اور جو باقی رقم ہے اس کو غالبیا چند دنوں کے اندر ہی پورا کر دیں گی۔چونکہ دفتر لجنہ اماءاللہ کی چار دیواری ابھی نہیں بنی تھی اس لئے جلسہ سالانہ ۱۹۵۱ء کے موقع پر صرف ہال اور کمروں کو استعمال میں لایا گیا۔جلسہ سالانہ کے موقع پر ہال میں نمائش لگائی گئی جس کی منتظم محترمہ حمیدہ صابرہ صاحبہ تھیں۔اور شکرانہ کے طور پر ہال میں سجدہ شکر ادا کیا گیا۔جولائی ۱۹۵۲ء میں مکمل طور پر (کچے دفتر کو خالی کر کے) سب کام دفتر سے ہونے لگا اور لجنہ کا کچا دفتر فضل عمر ہسپتال کو دے دیا گیا تا وہ زنانہ حصہ کے طور پر استعمال کر سکیں۔ربوہ سے ماہنامہ مصباح کا اجراء: اپریل ۱۹۵۰ء میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے زیر اہتمام احمدی خواتین کا ماہنامہ مصباح ربوہ سے شائع ہونا شروع ہوا۔یہ پہلا رسالہ تھا جور بوہ سے شائع ہونا شروع ہوا۔سلسلہ کے باقی تمام اخبارات و رسائل بعد میں ربوہ میں منتقل ہوئے۔ماہنامہ مصباح کی ادارت دسمبر ۱۹۲۶ء سے لے کر مارچ ۱۹۴۷ء تک مردوں کے سپر در ہی۔اپریل ۱۹۴۷ء میں اس کا انتظام لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ماہ جولائی ۱۹۴۷ء کا پرچہ چھپ چکا تھا کہ تقسیم ملک کے ہولناک فسادات شروع ہو گئے جس کے نتیجہ میں قادیان سے مجبوراً ہجرت کرنا پڑی۔اس کے بعد لاہور میں جتنا عرصہ عارضی قیام رہا مصباح شائع نہ ہو سکا۔جب لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا دفتر ربوہ منتقل ہوا تو اس کے اجراء کے انتظامات شروع کئے گئے بالآخر اپریل ۱۹۵۰ء میں پہلا پر چہ شائع ہوا جو ۳۴ صفحات پر مشتمل تھا اس کی مدیرہ لى الازهار لذوات الحمار حصہ دوم صفحه ۱۳۲، ص ۱۳۳