تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 184
184 محترمہ امتہ اللہ خورشید صاحبہ مرحومہ بنت محترم مولانا ابوالعطاء صاحب مقرر ہوئیں اُنہوں نے پہلے پر چہ میں لکھا:۔المی نوشتوں کے مطابق ہمارے لئے عزیز از جان بستی قادیان سے ہجرت مقد رتھی ہجرت کے بعد لاہور قیام ہوا۔یہاں آکر بتقاضائے حالات اس کے دوبارہ اجراء میں کچھ دیر ہوگئی۔ادھر ہمارا لا ہور قیام عارضی تھا۔ربوہ ہمارا نیا مرکز زیر تعمیر تھا اس لئے یہی صلاح ٹھہری کہ مصباح کی اشاعت کی طرف توجہ دی جا سکے۔یہاں آکر اس کی منظوری کے لئے درخواست دی گئی سوالحمد للہ کہ رسالہ با قاعدہ رجسٹر ڈ ہو کر ایک دفعہ پھر اپنی پہلی شان سے آپ کے ہاتھوں میں ہے ہم اپنے قادر خدا کا بہت بہت شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں نہایت ہی نامساعد حالات میں اس کے پھر سے شائع کرنے کی توفیق بخشی۔چونکہ ابھی ربوہ میں کوئی پریس قائم نہیں ہوا تھا اس لئے مصباح کا یہ پر چہ لائکپور سے چھپوانا پڑا۔چنانچہ یہ پہلا پرچہ پنجاب الیکٹرک پریس لائل پور سے چھپوا کر ربوہ سے شائع کیا گیا۔اور پھر اگست ۱۹۵۴ء سے ضیاء الاسلام پریس ربوہ سے خدا تعالیٰ کے فضل سے شائع ہونا شروع ہو گیا۔دفتری کام کے لئے کلرک محترمہ امتہ الحکیم صاحبہ کو رکھا گیا جو اب تک ذمہ داری سے اس کام کو نبھا رہی ہیں۔تیسری تعلیم القرآن کلاس : لجنہ اماءاللہ مرکزی نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں تعلیم القرآن کلاس کھولنے کی تجویز کی اور حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں اجازت حاصل کرنے کی درخواست کی حضور نے تحریر فرمایا:۔اجازت ہے مرزا محمود احمد نصاب، قیام گاہ ،نگران اور استاتذہ کے متعلق فیصلے کئے۔اخبار الفضل اور مصباح میں نصاب کا اعلان کیا گیا اور لجنات کو طالبات بھجوانے کے لئے چٹھیاں ارسال کی گئیں۔کے مصباح اپریل ۱۹۵۰ء صفحها