تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 181 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 181

181 اس کے بعد مجلس عاملہ مرکزیہ (جس میں اس وقت ربوہ کے حلقہ جات کی صدر بھی شامل تھیں) کی عہدہ داروں نے اینٹیں رکھیں جن کے نام اور ترتیب مندرجہ ذیل ہے :۔۱۶۔حضرت سیدہ مہر آپا صاحب مدظلہا ومحترمہ بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب رض ۱۷۔حضرت سیدہ ام وسیم صاحبہ محترمہ امته الرشید شوکت صاحبہ سیکرٹری تبلیغ ۱۸۔محترمہ صاحبزادی امتہ الباسط صاحبہ بنت حضرت مصلح موعود سیکرٹری تربیت و اصلاح و صاحبزادی امتہ المجید بیگم صاحبہ بنت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ٹسیکرٹری ناصرات ۱۹ محتر مہ خدیجہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولوی فضل الدین صاحب وکیل و محترمہ زینب صاحبہ اہلیہ عبدالواحد صاحب ۲۰ محترمہ رشیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت قاضی محمد عبداللہ صاحب و محترمہ حمیدہ صابرہ صاحبہ نائبہ سیکرٹری مال اس کے بعد چند بیرونی ممالک کی نمائندگان نے بھی اینٹیں رکھیں جن میں یہ بہنیں شامل تھیں:۔۲۱۔محترمہ والدہ صاحبہ مرحومه حاجی جنود اللہ صاحب ( چینی ترکستان ) و محترمه سیاره حکمت صاحبه اہلیہ محترم سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب (شام) ۲۲۔محترمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولوی محمد صادق صاحب سماٹری (انڈونیشیا) و محترمہ بشری بیگم (بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ ) کا اندرونِ خانہ میں تمہیں پینتیس سال تک پہرہ دینے کی ( موسم گرما میں صبح ۶ سے ۱۰ بجے تک اور موسم سرما میں ۸ بجے سے ابجے تک توفیق ملی۔جلسہ سالانہ کے ایام میں تو نماز فجر سے لے کر رات ابجے تک آپ پہرہ کی خدمت سرانجام دیتی تھیں۔محترمہ عائشہ بی بی صاحبہ اہلیہ محمد اسمعیل صاحب نان پر لنگر خانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام - عمر ۷۵ سال۔بچپن سے دار حضرت مسیح موعود میں پرورش پائی۔آپ کی والدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خادمہ تھیں۔حضرت اُم المومنین کی آخری بیماری میں آپ نے بہت خدمت کی ہے۔ہ ان صحابیات میں سے اس وقت استانی مریم صاحبہ اچھل پری صاحبہ، استانی کنیز فاطمہ صاحبہ،مریم بیگم صاحبہ اہلیہ پیر مظہر الحق صاحب اور عائشہ صاحبہ اہلیہ محد اسمعیل صاحب زندہ ہیں اللہ تعالئے ان کی عمر میں برکت دے۔آمین۔ا محترمہ رضیہ بیگم صاحبہ کو پاکستانی ہیں لیکن ان کے شو ہر مبلغ انڈونیشیا ہیں۔