تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 180 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 180

180 ۱۳ محترمه استانی عائشہ ایوب صاحبه مرحومه دمحترمه سازه بیگم صاحبہ مرحومہ اہلیہ مولوی چراغ دین صاحب۔۱۴- محترمہ مائی را جوصاحبه مرحومہ محترمہ مائی رحیم بی بی صاحبہ مرحومہ کے ۱۵- محترمہ مریم بیگم صاحبہ اہلیہ پیر مظہر الحق صاحب و محترمہ عائشہ صاحبہ اہلیہ اسمعیل سمعیل صاحب سابق نان پر لنگر خانہ لے ۲ لے محترمہ استانی عائشہ ایوب صاحبہ اہلیہ محمد ایوب صاحب: تاریخ بیعت ۱۹۰۵ء۔تاریخ وفات ۲۰ اگست ۱۹۵۶ء بروز جمعہ۔قادیان میں محلہ دارالرحمت کی سیکرٹری رہی ہیں۔لجنہ کے اجلاس ان کے گھر بھی ہوتے رہے۔نصرت گرلز سکول قادیان اور ربوہ میں پڑھاتی رہیں۔نمائش اور دستکاری کے شعبہ جات میں بھی کام کیا۔جلسہ سالانہ پر تقسیم کھانا کی ڈیوٹی بھی ادا کرتی رہیں۔دینی خدمات میں شوق سے حصہ لیتی تھیں۔ناصرات الاحمدیہ کی جنرل سیکرٹری کے فرائض بھی دو تین سال ادا کئے۔محترمہ ساز و بیگم صاحبہ اہلیہ مولوی چراغ دین صاحب ( والدہ ماجده محترمہ امته الرشید شوکت صاحبه مدیره مصباح) ۱۸۹۸ء میں بمقام سیکھواں ضلع گورداسپور پیدا ہوئیں۔آپ کے والد حضرت میاں جمال الدین صاحب سیکھوانی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ۳۱۳ صحابہ میں سے تھے۔آپ کے دادا میاں محمد صدیق صاحب وا ئیں کو بھی حضرت مسیح موعود کی بیعت کا شرف حاصل ہوا۔لجنہ کے کاموں میں شوق سے حصہ لیتی تھیں۔محلہ دارالرحمت قادیان میں لجنہ اماءاللہ کی سیکرٹری مال رہیں۔کچھ عرصہ جلسہ سالانہ پر تقسیم کھانا کی ڈیوٹی بھی ادا کرتی رہیں۔لوائے احمدیت کے لئے سوت کاتنے میں بھی حصہ لیا۔۵۷ سال کی عمر میں ۲۵۔دسمبر ۱۹۵۵ء کور بوہ میں فوت ہوئیں اور مقبرہ بہشتی ربوہ میں دفن ہوئیں۔محترمہ مائی راجو صاحبه زوجه محبوب علی صاحب - عمر ۸۵ سال - تاریخ وفات ۱۴ ستمبر ۱۹۵۶ء مدفن بهشتی مقبره ربوہ قطعہ نمبر ۳۔وصیت نمبر ۱۵۷۱۔لمبا عرصہ نصرت گرلز ہائی سکول میں مددگار کارکن کے طور پر محنت اور اخلاص سے کام کیا۔محترمہ رحیم بی بی صاحبہ زوجہ چوہدری نور محمد صاحب دھرم کوٹ بگہ۔۸۰ سال کی عمر میں ۱۱۔اکتوبر ۱۹۵۲ء کو وفات پائی۔لے محترمہ مریم بیگم صاحبہ:۔زوجہ پیر مظہر الحق صاحب۔پیدائش ۱۸۹۴ء پیدائشی احمدی۔حضرت اُم المومنین نے اپنی نگرانی اور انتظام میں ان کی شادی کی۔حضرت خلیفہ اول نے نکاح پڑھا حضرت خلیفہ اول اور پھر حضرت خلیفہ ثانی کی خدمت کرنے کی توفیق ملی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی (بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر ) تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اوّل صفحه ۴۵۱