جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 88 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 88

88 خلافت ثانیہ میں یہ تعداد سرعت کے ساتھ بڑھتی چلی گئی چنانچہ 1934ء میں اس میں شامل ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار تھی۔ہجرت سے پہلے قادیان کے آخری جلسہ سالانہ میں جو دسمبر 1946ء میں ہوا 33 ہزار افراد شامل ہوئے خلافت ثانیہ میں جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد پونے دو لاکھ سے زائد ہو گئی۔گویا خدا کے فضل سے جماعت ہر سال ترقی کرتی چلی گئی کہاں اُس جلسہ میں صرف 75 آدمی شریک ہوئے اور کہاں یہ تعداد بڑھتی بڑھتی قریباً دولاکھ تک جا پہنچی۔الحمد للہ ! قاتلانہ حملہ، بیماری اور سفر یورپ : مارچ 1954ء میں بمقام بیت مبارک ربوہ ایک بد بخت شخص نے حضور پر قاتلانہ حملہ کیا۔حضور بال بال بچ گئے۔اللہ تعالیٰ نے معجزانہ رنگ میں آپ کو بچالیا مگر گردن پر پچھلی طرف گہرا زخم آیا جس کا ایک عرصہ تک علاج ہوتارہا۔حملہ آور شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔چنانچہ اس پر مقدمہ چلا اور اسے قید کی سزا ہوئی۔1955ء میں حضور پر اعصابی کمزوری کا حملہ ہوا جس کی وجہ سے حضور زیادہ بیمار ہو گئے۔جب افاقہ ہوا تو جماعت کے مشورہ سے یہ طے پایا کہ حضور یورپ جا کر وہاں کے ڈاکٹروں کے مشورہ سے مزید علاج کرائیں۔چنانچہ 23 مارچ 1955ء کو حضور اپنے اہل وعیال اور دیگر خدام کے ساتھ یورپ کے دوسرے سفر پر روانہ ہوئے۔باوجود اس کے کہ حضور بیمار تھے۔پھر بھی حضور سفر کے دوران جہاں بھی تشریف لے گئے وہاں پر دین حق کی تبلیغ واشاعت کا کوئی موقع نہ چھوڑا۔لندن میں یورپ کے تمام احمدی مربیان کی ایک کانفرنس حضور کی زیر ہدایت منعقد ہوئی جس میں تعلیم دین حق کے کام کو وسیع کرنے کے لئے تجویزیں پاس کی گئیں۔اس سفر میں حضور نے کئی احمد یہ مشنوں کا بھی معائنہ فرمایا اور انہیں