جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 129 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 129

129 کی اونچان 25۔5 میٹر ہے۔بیت الفتوح زنانہ و مردانہ ہال میں قریباً چار ہزار جبکہ دیگر ہالز کو ملا کر کل دس ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے اس بیت میں وسیع وعریض طاہر ، ناصر، اور نور ہال ہیں۔جماعت کے دفاتر ، کانفرنس روم ، لائبریری اور جمنیزیم بھی موجود ہے۔جامعہ احمدیہ کینیڈا کا قیام: کینیڈا میں پہلی بارمس سا گا ٹورنٹو میں جامعہ احمدیہ قائم ہوا جس کا افتتاح 7 رستمبر 2003ء کو ہوا۔خلافت خامسہ کے آغاز پر جماعت احمدیہ کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے واقعات انتخاب خلافت کے متعلق اعلانات، اطلاعات ساری دنیا کے احمدیوں نے ایم ٹی اے کے ذریعے بیک وقت دیکھے اور سنے۔دلی طمانیت وسکون کے ساتھ ہر دل نے براہ راست بیعت کی۔پہلی بار انتخاب خلافت برصغیر سے باہر یورپ میں ہوا۔پہلی بار مسجد فضل لندن میں انتخاب ہوا۔اس بیت کو چار خلفا کے قدم چومنے کی سعادت حاصل ہوئی۔پہلی بار کسی خلیفہ کا انتقال برصغیر سے باہر ہوا۔پہلی بار رحلت کرنے والے خلیفہ کا آخری دیدار اور تدفین کے مراحل اپنی آنکھوں سے دیکھے گئے۔