جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 128 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 128

128 محترم مرز اوقاص احمد ہیں۔آپ 22 اپریل 2003 ء کوحضرت خلیفہ امسیح الرابع کی وفات کے بعد جماعت احمدیہ کے پانچویں خلیفہ منتخب ہوئے۔اللہ تعالیٰ آپ کی عمر وصحت میں برکت دے اور اشاعت دین کے کاموں میں روح القدس سے مدد فرمائے آمین۔حضور نے پہلی بیعت عام سے قبل مختصر خطاب فرمایا جس کے الفاظ یہ ہیں۔احباب جماعت سے صرف ایک درخواست ہے کہ آج کل دعاؤں پر زور دیں۔دعاؤں پر زور دیں۔بہت دعائیں کریں۔بہت دعائیں کریں۔بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ اپنی تائید و نصرت فرمائے اور احمدیت کا یہ قافلہ اپنی ترقیات کی طرف رواں دواں رہے۔“ خلافت خامسہ کے اہم واقعات افتتاح بیت الفتوح (مورڈن ) لندن: مغربی یورپ کی سب سے بڑی بیت الذکر بیت الفتوح کا افتتاح حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر والعزیز نے 3 راکتوبر 2003ءکو خطبہ جمعہ ارشاد کر کے فرمایا۔حضرت خلیفہ المسح الرابع نے 19 اکتوبر 1999 ء کو اس کا سنگ بنیا درکھا تھا۔سنگ بنیاد میں آپ نے بیت المبارک قادیان کی اینٹ رکھی۔اس کا رقبہ 5۔2 ایکڑ ہے جو 1996ء میں 2۔23 ملین پاؤنڈ سے خریدا گیا۔گنبد کا قطر 15۔5 میٹر ہے جو چھت سے آٹھ میٹر اور گراؤنڈ کی سطح سے 23 میٹر اونچا ہے۔مینار