جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 110
110 بھر کے وہ پہلے احمدی اور پہلے پاکستانی ہیں جنہیں یہ اعلیٰ انعام حاصل ہوا ہے۔صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق نے اس موقعہ پر آپ کو مبارکباد کا جو پیغام بھیجا اس میں انہوں نے کہا کہ آپ نے یہ نوبل پرائز حاصل کر کے یقیناً پاکستان کی عزت و عظمت کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔جب ڈاکٹر سلام صاحب کولندن میں اس خوشخبری کی اطلاع ملی تو آپ نے فوراً احمد یہ بیت الذکر لندن میں جا کر اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نفل ادا کئے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے اس موقع پر مبارکباد کا جو پیغام ارسال فرمایا اس میں حضور نے فرمایا کہ ہمارے لئے یہ بات بہت فخر کا موجب ہے کہ وہ پہلا اور پاکستانی سائنسدان جسے نوبل پرائز ملا ہے۔وہ خدا کے فضل سے احمدی ہے۔حضور نے یہ دعا فرمائی کہ:- اللہ تعالیٰ مستقبل میں آپ کو اس سے بھی زیادہ بڑے اعزاز عطا فرمائے اور اس کی تائید و نصرت ہمیشہ آپ کو حاصل رہے۔آمین ہر احمدی بچے کا یہ عزم اور ارادہ ہونا چاہئے کہ اس نے بھی بڑے ہو کر اسی طرح علم کے مختلف میدانوں میں ترقی کرنی ہے اور انتہائی کمال تک پہنچ کر اپنے وطن اور اپنی جماعت کی عزت میں اضافہ کرنا ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔حضور کا عقد ثانی: 3 دسمبر 1981ء کو حضرت خلیفہ امسیح الثالث کی حرم حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ ( بنت حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ) مختصر سی علالت کے بعد رحلت فرما گئیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ط اپنی خوبیوں اور دل موہ لینے والی